سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
برکس ممالک نے اختراعات میں تعاون سے اتفاق کیا
Posted On:
23 JUN 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 جون / برکس ممالک نے 11 ویں برکس ایس اینڈ ٹی اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اختراعات میں تعاون پر اتفاقِ رائے سے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی ، اِس تجویز پر تفصیلی ایکشن پلان کے لئے برکس سائنس ، ٹیکنا لوجی اینڈ انّوویشن انٹرپرینیور شپ ( ایس ٹی آئی ای پی ) میں غور کیا جائے گا ۔
برکس اختراعات میں تعاون 2021-2024 کے نظریاتی نوٹ اور ایکشن پلان پر 22 جون ، 2021 ء کو منعقدہ میٹنگ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ یہ میٹنگ برکس سائنس ، ٹیکنا لوجی اور انّوویشن ( ایس ٹی آئی ) کی سرگرمیوں کے منصوبے کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی ۔ تبادلۂ خیال میں برکس ینگ سائنٹس کنکلیو ، برکس سینئر آفیشیل میٹنگ اور برکس سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی وزارتی میٹنگ ، بھارت کے ٹیکنالوجی سمٹ میں برکس ساجھیداری اور تجاویز 2021 کو بھی شامل کیا گیا ۔ اس میں برکس ملکوں کی سائنس کی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹیکنا لوجی کےمحکمے کی میزبانی میں منعقدہ میٹنگ کی قیادت ایڈوائزار اور بین الاقوامی تعاون کے سربراہ سنجیو کمار وارشنی نے کی ۔ اس میں صنعت اور بین الاقوامی تجارت کے محکمے اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ، سی آئی آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اس میٹنگ کا انعقاد وزارتی سطح کی میٹنگ اور برکس سربراہ اجلاس سمیت مختلف میٹنگوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا ۔
بھارت نے جنوری ، 2021 ء میں برکس کی صدارت سنبھالی ہے اور یہ 13 سے 16 ستمبر، 2021 ء میں برکس نو جوان سائنس دانوں کی چھٹی کنکلیو کی میزبانی کرے گا ۔ بھارت کی تجویز کے مطابق ، اِس کنکلیو کے موضوعات میں حفظانِ صحت ، توانائی کے حل اور سائبر فزیکل سسٹم شامل ہیں ۔ اس کنکلیو کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔23.06.2021 )
U.No. 5825
(Release ID: 1729919)
Visitor Counter : 169