صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کی تعداد 29 کروڑ کے سنگِ میل کے پار


بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 50848 نئے معاملوں کی اطلاع

کمی کے رجحان کے ساتھ بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہوکر 643194 تک پہنچی ؛ 82 دنوں میں سب سے کم تعداد

یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 41 ویں دن بھی نئے مریضوں کی تعداد سے زیادہ

صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فی صد ہوئی

متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 2.67 فی صد ، مسلسل 16 ویں دن مثبت پائے جانے والوں کی تعداد 5 فی صد سے کم

Posted On: 23 JUN 2021 11:06AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 23 جون / ایک اور اہم پیش رفت  حاصل کرتے ہوئے بھارت  میں  ٹیکہ  کاری کی مجموعی تعداد کل 29 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے   ۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری  رپورٹ کے مطابق  3949630 سیشن کے ذریعے  کل  294639511 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں  ۔ 24 گھنٹے کے دوران 5424374 ٹیکے لگائے گئے ۔

         اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی  ڈوز

1,01,45,382

دوسری ڈوز

71,14,021

ایف ایل ڈبلیو

پہلی  ڈوز

1,72,70,889

دوسری ڈوز

91,37,511

عمر گروپ 18 – 44 سال

پہلی  ڈوز

6,59,41,855

دوسری ڈوز

14,28,117

عمر گروپ  45 – 59 سال

پہلی  ڈوز

8,28,91,130

دوسری ڈوز

1,31,57,562

60 سال سے زیادہ

پہلی  ڈوز

6,56,45,248

دوسری ڈوز

2,19,07,796

میزا ن

29,46,39,511

 

 

         کووڈ – 19 ویکسین سبھی کو لگانے کا  نیا مرحلہ 21 جون ، 2021 ء کو شروع ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت   ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور پورے ملک میں ، اِس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔

         بھارت میں  پچھلے 24  گھنٹے کے دوران 50848 نئے  متاثرہ مریضوں  کی اطلاع ہے ۔

         اب مسلسل  16 ویں دن  نئے معاملات کی  یومیہ  تعداد 1 لاکھ سے کم ہے ۔  یہ  مرکز اور ریاستوں  / یو ٹی  کی پائیدار اور مشترکہ  کوششوں کا نتیجہ  ہے ۔

image0016AIA.jpg

 

         بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی  مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ آج  پورے ملک میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد  643194 درج کی گئی ہے     ، جو 82 دنوں میں سب سے کم ہے ۔

         گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کل  19327 کی کمی آئی ہے اور  اب  زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک میں متاثر پائے جانے والے  کل مریضوں کی تعداد کا 2.14 فی صد ہے ۔

image0020R17.jpg

         ایسے میں ، جب کہ  کووڈ – 19 انفیکشن سے   زیادہ لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں  ، بھارت میں  یومیہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل 41 ویں دن بھی   یومیہ نئے  معاملات سے زیادہ ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  68817 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

         یومیہ نئے معاملات کے مقابلے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  تقریباً 18000 ( 17969 ) افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

image003YGJZ.jpg

 

         عالمی وباء کے آغاز سے اب تک  متاثر ہونے والے  کل 28994855 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور  پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68817 مریض  صحت یاب ہوئے ہیں ۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ   صحت یابی کی مجموعی شرح  96.56 فی صد ہے اور اس میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ۔

image004G02Z.jpg

 

         پورے ملک میں ٹسٹ کرنے کی صلاحیت میں قابلِ قدر اضافے کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کل 1901056 ٹسٹ  کئے گئے۔ اب تک  بھارت میں مجموعی طور پر  39.59 کروڑ (395973198 ) ٹسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ 

         ایسے میں ، جب کہ  پورے ملک میں  ٹسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے ،  جانچ میں مثبت  پائے جانے والوں  کی ہفتہ وار تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔  سردست ، مثبت پائے جانے والی  ہفتہ وار شرح  3.12 فی صد ہے ، جب کہ مثبت پائے جانے والے ٹسٹ کی یومیہ شرح آج 2.67 فی صد رہی ۔ یہ شرح اب مسلسل 16 ویں دن بھی 5 فی صد سے کم رہی ہے ۔ 

image005HEAM.jpg

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔23.06.2021 )

U.No. 5824



(Release ID: 1729846) Visitor Counter : 206