صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وکیسی نیشن سے متعلق شبہات کو دور کرنا


کووڈ-19کےلئے عام طورپرقیمتوں کا تعین اور ملک بھر میں تیز رفتار ویکسی نیشن حکمت عملی سے ویکسینوں میں یکسانیت یقینی

نجی اسپتالوں کو مئی 2021کے مہینے میں 1.20کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کی خوراک ملیں

Posted On: 05 JUN 2021 7:42PM by PIB Delhi

ہندوستانی  حکومت سبھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ نزدیکی تعاون کے ذریعہ 16جنوری 2021سے دنیا کے سب سے بڑے کووڈ-19 ویکسی نیشن مہموں میں سے ایک چلا رہی ہے۔

میڈیا کی کچھ خبروں میں ہندوستان کی  ویکسی نیشن مہم میں ٹیکے کے معاملے میں نا برابری برتنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔یہ رپورٹ غلط اور خیالی شکل کی ہے۔

یکم مئی 2021 کو ایک ’کووڈ-19میں عام  قیمتوں کا تعین اور ملک بھر میں فوری حفاظتی ٹیکہ سازی کی حکمت عملی‘اختیار کی گئی،جو حال میں چل رہے کووڈ-19ٹیکہ کاری مہم کے مرحلے سوم کی رہنمائی کررہی ہے۔یہاں یہ دہرایا جاتا ہے کہ ٹیکے کی لبرل پالیسی میں نجی شعبہ کےلئے ایک بڑے کردار کا تصور کیا گیا ہے  اور مرکزی حکومت نجی شعبہ کےلئے 25فیصد ٹیکوں کو الگ رکھ رہی ہے ۔ یہ انتظام ٹیکوں تک بہتر پہنچ کی سہولت مہیا کرتا ہے اور سرکاری ٹیکہ کاری سہولیات پر آپریشن سے متعلق دباؤ کو اس شکل میں کم کرتا ہے کہ جو لوگ ادائیگی کرنے کے قابل ہیں ،وہ کسی نجی اسپتال میں جانا پسند کریں گے۔

یکم جون 2021 تک،نجی اسپتالوں کو مئی 2021 کے مہینے میں کووڈ کے ٹیکوں کی 1.20کروڑ سے زیاد ہ خوراکیں ملی ہیں۔چار مئی 2021 تک ،بڑی تعداد میں جن نجی اسپتالوں نے میسرس سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور میسرس انڈین بائوٹیک کے ساتھ کانٹرکٹ کیا ہے،انہیں کووی شیلڈ اور کوویکسن  کی خوراکوں کی سپلائی کی گئی ہے۔ یہ نجی اسپتال بڑے شہروں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ مختلف ریاستوں کے زمرہ دوم اور سوم والے شہروں سے بھی آتے ہیں۔

ان میں شامل کچھ شہر ہیں:

آندھرا پردیش میں گنٹور ، نیلور ، سری کلا ہستی  ، وجئے واڑہ۔ اروناچل پردیش میں ایٹا نگر؛ آسام میں ڈیبروگڑھ؛ اڈیشہ میں سنبل پور؛ گجرات میں انکلیشور ، کچھ، موربی ، واپی اور سورت؛ جھارکھنڈ میں بوکارو ، جمشید پور ، پالگھر؛ جموں وکشمیر میں جموں ، سرینگر ، بیلاری ، دان گیرے ، منگلور ، میسورو اور کرناٹک میں شموگہ۔ کالی کٹ ، ایرناکلام ، کوچی ، کوزیک کوڈ ، پٹھانمیتھیٹا اور کیرالا میں تھرسور۔ احمد نگر ، اکولا ، اورنگ آباد ، بارامتی ، کلہر ، کولہا پور ، ناگپور ، مہاراشٹر میں جلگاؤں ناسک۔ ہماچل پردیش میں کانگڑا۔ پنجاب میں جالندھر ، موہالی ، بھونڈی ، لدھیانہ۔ تمل ناڈو میں کوئمبٹور ، ویلور۔ تلنگانہ میں کھمم ، وارنگل اور سانگریڈی۔ اترپردیش میں گورکھپور ، کانپور اور وارانسی۔ اور مغربی بنگال میں درگاپور۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کےلئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ نجی اسپتالوں کی کم تعداد والی ریاستوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جغرافیائی توسیع کو توجہ میں رکھتے ہوئے اپنے یہاں حالات کا جائزہ لیں اور اے بی –پی ایم جے اے وائی اور ریاست کے خصوصی بیمہ منصوبوں کے تحت بہتر کارکردگی کرنے والے اسپتالوں کی فہرست بنائیں اور انہیں ٹیکہ سازوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےلئے تحریک دیں۔

اس کے علاوہ سبھی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ باقادگی کے ساتھ بات چیت بھی کی جارہی ہے ،جس میں انہیں کانٹرکٹڈ خوراکوں کے برعکس نجی اسپتالوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے ٹیکوں کے بارے میں مطلع کیا جارہا ہے تاکہ ریاست/ضلعوں کے ذریعہ ان کی کارکردگی کی باریکی سے نگرانی کی جا سکے۔ ساتھ ہی ،ریاستوں /نجی اداروں کو کی جانے والی ہر فراہمی کی صورت حال پر فالو اپ کےلئے پروڈیوسروں کےساتھ باقاعدگی  سے جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

********

ش ح ۔ا م۔ر ب۔

U:5789

 


(Release ID: 1729599) Visitor Counter : 219