PIB Headquarters

کووڈ – 19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 14 JUN 2021 6:25PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 973158 ہو گئی جو 66 دنوں کے بعد 10 لاکھ سے کم ہے
  • بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے میں 70421 نئے معاملات کا پتہ چلا ہے جو 74 دن کے بعد سب سے کم ہے۔
  • پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 119501 مریض  شفایاب ہوئے
  • لگاتار 32ویں دن بھی صحتیاب مریضوں کی تعداد یومیہ نئے کیسز سے زیادہ ہے
  • صحتیابی کی شرح بڑھ کر  95.43 فیصد ہو گئی ہے
  • یومیہ مثبت شرح 4.72 فیصد، لگاتار 21 دن سے 10 فیصد سے بھی کم
  • ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم میں اب تک 2548 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

#Unite2FightCorona#IndiaFightsCorona

PRESS INFORMATION BUREAU

MINISTRY OF INFORMATION & BROADCASTING

GOVERNMENT OF INDIA

 

Image

Image

کووڈ -19 سے متعلق تازہ جانکاری

  • بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  70421 یومیہ نئے کیسز کا پتہ چلا ہے، جو 74 دن کے بعد سب سے کم ہیں۔
  • بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوئی جو 66 دن کے بعد 10 لاکھ سے کم ہوئی ہے۔

بھارت   میں کووڈ – 19 کے یومیہ نئے معامالت یں کافی کمی آئی ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 70421 یومیہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔  لگاتار 7ویں دن بھی ایک لاکھ سے کم روزانہ  معاملات کی اطلاع مل رہی ہے۔ جو مرکز اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں لگاتار اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی لگاتار کمی آرہی ہے ۔ ملک کے زیر علاج مریضوں کی تعداد آج 973158 ہے۔ مریضوں کی تعداد  66 دن کے بعد  10 لاکھ سے کم ہو گئی ہیں۔   پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سرگرم معاملوں کی تعداد میں کل 53001 کی کمی آئی ہے۔  اب فعال کیسز ملک کے کل مثبت معاملات میں سے صرف 3.30 فیصد ہیں۔

تفصیلات  : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1726923

 

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری سے متعلق جانکاری

حکومت کی طرف سے (مفت)  اور ریاستوں کی طرف سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ابھی تک 26.67 کروڑ  سے زیادہ (26,68,36,620) ویکسین فراہم کیے جا چکے ہیں۔  اِن میں سے کل صرفہ 25,27,66,396 ٹیکوں کا کیا جا چکا ہے جن میں ضائع ہو جانے والے ٹیکے بھی  (آج صبح 8  بجے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق) شامل ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.40  کروڑ (1,40,70,224)  کووڈ ٹیکے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، ویکسین کی 96490 سے زیادہ خوراکیں زیر عمل ہیں اور اگلے تین دن میں ریاستوں اور ریاست کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی جا ئیں گی۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1726880

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو ایم فو ٹیریسن – بی کی 106300 اضافی شیشیاں دی گئیں – جناب ڈی وی سدانند گوڈا

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں  کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڈا نے ٹوئیٹر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ لیپوسومل ایم فو ٹیریسین – بی کی 106300 شیشیاں اضافی طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو مختص جا چکی ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں  کو  ایم فوٹیریسن – بی کی کل 53000 شیشیاں بھی فراہم کی گئیں۔  مریضوں کو آسانی سے فراہمی اور بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے ایم فوٹیریسن - بی مختص کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1726919

جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اس مشکل گھڑی میں لازمی طبی سپلائی کی سہولت فراہم کی

  • یکم مئی سے 9 جون 2021 تک کووڈ ویکسین کے 683 ڈبے اور آکسیجن کنسنٹریٹرز کے 527 ڈبے منتقل کیے گئے
  • بلیک فنگس کی روک تھام کی دواؤوں کے 85 ڈبے بھی پہلی جون سے 09 جون  2021 تک منتقل کیے گئے

جےپور ہوائی اڈے سے 1 مئی سے 9 جون 2021 تک کووڈ ٹیکوں کی کل 683 ڈبے  (20.59 میٹرک ٹن)، آکسیجن کنسنٹریٹر کے 527 ڈبے (8.24 میٹرک ٹن)، آکسی میٹر کے 42 ڈبے (475 کلو)، کووڈ – 19 ڈٹیکشن کٹ کے 30 ڈبے (542 کلو)، ٹیکہ کاری کٹ کے 08 ڈبے (224 کلو) اور بلیک فنگس بیماری کی دواؤں کے 85 ڈبے (612 کلو) مختلف ہوائی جہاز وں کے ذریعے بھیج دیئے گئے۔

آکسیجن بحران پر قابو پانے کے لیے 26 اپریل 2021 سے 16 مئی 2021 تک آکسیجن کے 9 خالی ٹینکر بھارتی فضائیہ کا طیارہ (سی 17) سے جے پور سے جام نگر بھیجے گئے۔

تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1726977

ملک کے مختلف ضلعوں میں 850 آکسیجن پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں : ڈی آر ڈی او کے سکریٹری

ملک کے مختلف ضلعوں میں کل 850 آکسیجن پلانٹس قائم کیے جا رہے ہیں ۔ یہ پلانٹس وزیراعظم کیئر فنڈ سے قائم کیے جا رہے ہیں۔  یہ بات دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی کو سکریٹری ڈاکٹر سی ستیش ریڈی نے اجاگر کی۔

  انہوں  نے یہ بھی کہا کہ ڈی آر ڈی او ضرورت کے مطابق سبھی طرح کی امداد  فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔  اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں لوگوں کی مدد کےلیے ڈی آر ڈی او کے ذریعے دستیاب کرائے گئے فلائنگ اسپتال کی طرح اور بھی اسپتال تیار کیے جائیں  گے۔

تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1727011

پنے میں قائم کمپنی نے تھری ڈی – پرنٹیڈ ماسک اینٹی – وائرل ایجنٹس کے ساتھ  مارکٹ میں آگئی ہے جس پر اینٹی وائرل کی پرت موجود ہے

تھری ڈی پرنٹنگ اور دواسازی کے انضمام سے ایک نئی قسم کا ماسک  تیار کیا ہے جو رابطے میں آنے پر وائرس پر حملہ کرتا ہے۔ پنے میں قائم اسٹارٹ - اپ فرم تھنکر ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ ، یہ ماسک اینٹی وائرل ایجنٹوں سے لیپ کیے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں  عام طور پر "وائروسائڈس" کہا جاتا ہے۔  یہ اینٹی وائرل ماسک پروجیکٹ کووڈ – 19 کے خلاف حکومت کی لڑائی کے طور پر ، بھارت سرکار سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ کے تحت ایک قانونی ترقیاتی ادارہ، ٹکنالوجی کی ترقیاتی بورڈ کے ذریعے کاروباری بنانے کےلیے منتخب کردہ شروعاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1726940

ڈی بی ٹی کی مالی اعانت سے شروع ہونے والا اسٹارٹ – اپ اے آئی – پاورڈ کانٹیکٹ – فری صحت سے متعلق نگرانیوں اور مرحلہ وار آئی سی یو کی سہولیات فراہم کرتا ہے

ڈوزی کا مقصد اپنی  ملین آئی سی یو پہل کے ذریعے ہر فرد کو اعلی معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی غرض سے ٹرانسفارمیٹیو ٹکنالوجی کا استعمال کر کے صحت عامہ خدمات میں سدھار لانا ہے۔  اس کمپنی کا مقصد مختلف بھارتی اور بین الاقوامی تنظیموں سے سی ایس آر فنڈ اکٹھا کرکے سرکاری اسپتالوں کے 50000 بستروں کو سٹیپ ڈاون آئی سی یو میں اپ گریڈ کرنا ہے۔  یہ پہل اسپتالوں کو کووڈ – 19 کے بحران سے نمٹنے میں اہل بنائے گی اور بھارت کے صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک تیز اور دیرپا  پائیدار تبدیلی کا آغاز کرنے کی شروعات کرے گی۔

تفصیلات  : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1726974

آئی آئی ٹی روپڑ نے ملک کا پہلا بجلی فری سی پی اے پی ڈیوائس ’جیون وایو‘ تیار کیا

کم وسائل والے علاقوں میں اور سفر کے دوران زندگی بچانے کا مقصد

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، روپڑ نے ایک آلہ 'جیون وایو' تیار کیا ہے جسے سی پی اے پی مشین کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ، یہ ملک کا پہلا آلہ ہے جو بجلی کے بغیر کام کرتا ہے اور اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن پائپ لائنوں جیسے آکسیجن پیدا کرنے والے دونوں یونٹوں کے لئے موزوں ہے۔ یہ سہولت دیگر موجودہ سی پی اے پی مشینوں میں دستیاب نہیں ہیں۔

تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1726898

 

پی آئی بی کے علاقائی دفاتر سے موصولہ معلومات

کیرل: آج ریاستی وزیر صحت وینا جارج کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں کووڈ-19 کی تیسری لہر کی صورت میں نافذ  کرنے کےلئے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ طبی سہولیات میں اضافے کے ساتھ - ساتھ ، روزانہ دو سے ڈھائی لاکھ افراد کو ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی موت کی اصل تعداد کو چھپانے والے اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر شکایات کے بعد کوویڈ - 19 میں ہونے والی ہلاکتوں پر ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  دریں اثنا، گذشتہ روز ریاست میں کوویڈ کے 11584 نئے کیس درج ہوئے تھے۔  206 نئی اموات کے ساتھ ، اموات کی تعداد 11181 ہوگئی۔  ٹی پی آر 12.24 فیصد  رہا۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 11325484 ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔  اس میں سے 9071276 نے پہلی خوراک لی ہے اور 2254208 نے دوسری خوراک لی ہے۔

تمل ناڈو: تمل ناڈو میں نرمی کے ساتھ توسیع شدہ لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ تمل ناڈو کے 11 اضلاع میں ایک خصوصی کووڈ - 19 ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے ، جو ابھی بھی کووڈ - 19 کیسوں کی تعداد میں اضافہ درج کر رہے ہیں۔  ریاست کو آکسیجن ایکسپریس کے توسط سے اب تک 5 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن مل چکی ہے۔ تمل ناڈو کے صحت کے سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ 355 ایسے لوگوں میں بلیک فنگس کا پتہ چلا ہے ، جو کووڈ سے متاثر نہیں تھے۔ تمل ناڈو نے کل 14061 نئے کووڈ معاملے اور 267 اموات ریکارڈ کی ۔  کل 208123 کو ٹیکے کی خوراک ملیں۔ اب تک ریاست میں 10842928 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، جن میں سے 8691807 کو پہلی خوراک اور 2151121 کو دوسری خوراک موصول ہوئی  ہے۔

کرناٹک: آٹھ ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ، آج سے 19 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے ، جبکہ اعلی قسم کے مثبت شرح والے 11 اضلاع کو ابھی اور انتظار کرنا پڑے گا۔  ملک میں پہلی بار ، ڈرون کے ذریعے دوائیں پہنچانے کا ٹرائل ریاست میں کیا جائے گا۔  چکّبلاپور ضلعے کے گوری بدنور میں 18 جون سے شروعاتی جانچ اور 21 جون سے 45 دن کے لیے سرکاری جانچ ہوگی۔ اتوار کی رات تک شہر میں کل 3834843 (بینگلورو اربن اور بی بی ایم پی دونوں سمیت) ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔ یہ شہر کی 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کا تخمینہ تقریباً 1.1 کروڑ لوگوں کے ہدف آبادی کا تقریباً تیہائی (34 فیصد ) ہے۔ اب تک ریاست میں 16955711 ویکسی نیشن ہو چکے ہین، جن میں سے 13943769 کو پہلی خوراک اور 3011942 کو دوسری خوراک ملی ہے۔

آندھر پردیش: ریاست نے 58 اموات کے ساتھ 102876 نمونوں کی جانچ کے بعد یہ 6770 نئے کووڈ – 19 معاملے درج کیے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12492 کو چھٹی دے دی گئی۔ ریاست میں کل تک کووڈ ویکسین کی کل 11929606 خوراکیں دی جا چکی ہیں، جن میں 9306916 پہلی خوراک اور 2622690 دوسری خوراک شامل ہیں۔ درج فہرست  ذات کے معاشی طور پر کمزور کنبے، جنہوں نے اپنے خاندان کے واحد کمانے والے فرد کو کووڈ – 19 کی وجہ سے کھو دیا ہے، کو ایک مستحکم آمدنی  کو یقینی بنانے کے لیے اب ریاستی حکومت سے 5 لاکھ روپے کی مالی مدد ملے گی۔ مدد میں 1 لاکھ روپئے تک کی سبسیڈی شامل ہوگی، اور بقیہ 4 لاکھ روپے کی ادائیگی مستفیدین کو قسطوں میں کیا جانا ہے۔

تلنگانہ : کل 1280 نئے یومیہ کووڈ معاملے اور 15 اموات درج ہوئی، جس سے ریاست میں کل معاملوں کی تعداد 603369 اور مرنے والوں کی تعداد 3484 تک پہنچ گئی ۔ سبھی زمرے کے 152087 لوگوں کو پہلی خوراک ملی اور 3694 لوگوں کو دوسری خوراک موصول ہوئی۔ ریاست  میں پہلی خوراک حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 6469106 اور دوسری خوراک 1510530 ہے۔ ریاست کے صحت  محکمہ  نے اس مہینے کی 14 (آج) سے 17 تاریخ تک تقریباً 3 لاکھ ٹیکے لگانے کے لیے 13 اور خصوصی گروپوں کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان گروپوں میں اسٹیٹ ایکسائز، پنچایت راج، بینک، ڈاکٹر محکمہ کے ملازمین، خواتین سیلف ہیلپ گروپوں کی ممبران، ڈائیلاسس اور تھیلیسیمیا مریض (پی ایم پی ) اور رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر (آر ایم پی) کے ملازمین شامل ہیں۔

آسام : آسام  میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ سے کل  36 اموات ہوئیں، جبکہ دن کے دوران کیے گئے 100455 جانچ میں 2167 نئے انفیکشن کا پتہ چلا ، مثبت شرح 2.16 فیصد رہی۔ کام روپ میٹرو میں 226 نئے معاملے سامنے آئے۔ مرکز کے ذریعے ویکسین کی خوراک کی فراہم ہوتے ہی ریاستی صحت محکمہ کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرنے کےلیے 2000 ٹیم کے ساتھ تیار ہے۔ صحت کے وزیر جناب کیشب مہنت نے کہا ، 2000 ٹیموں میں سے ہر ایک کا ہدف یومیہ ٹیکے کی 200 خوراک دینا ہے۔

منی پور : 15 اور اموات  درج ہوئیں، وہیں 5059 جانچ میں 530 مثبت ملے۔ منی پور میں ٹیکہ کاری کرنے والوں کی تعداد اتوار کو 467076 تک پہنچ گئیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر جانچ جاری ہے۔ آر اے ٹی موبائل جانچ مہم کے دوران 3000 سے زیادہ  لوگوں کی جانچ کی گئی، جانچ میں 323 کووڈ – 19 کے مثبت  معاملے ملے۔ کانگ پوکپی ضلع میں صرف کووڈ سے پاک سرٹیفکیٹ والے دکاندار ہی دکان کھول سکتے ہیں۔

میگھالیہ : کوویڈ ۔19 ہاٹ اسپاٹ ایسٹ کھاسی ہلز ضلع سمیت میگھالیہ میں مثبت شرح کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پوزیٹیوٹی کی شرح  پندرہ دن میں 11.74 فیصد سے 10.11 فیصد ہوگئی ہے۔ ایک ماہ قبل یہ تعداد 15.46 فیصد تھی۔ اتوار کے روز میگھالیہ میں 305 تازہ کوویڈ کیس رپورٹ ہوئے جو گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سب سے کم ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 547 بازیافتیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 733 تک پہنچ گئی۔

سکم: اتوار کو ہوئے 1312 ٹیسٹوں میں سکم میں 157 نئے کوویڈ مثبت واقعات درج ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، 387 افراد انفیکشن سے پاک ہونے کے ساتھ ، اب فعال کیسوں کی کل تعداد 3،533 ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ میں مثبت معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں ریاست میں انفیکشن فری لوگوں کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ تحقیقات پوری رفتار کے ساتھ کی جارہی ہیں نیز اضلاع میں بھی ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔

تریپورہ: ریاست بھر میں آج سے 18 سے 44 سال تک کے لوگوں کو 30000 ویکسین لگائے  جائیں گے۔ دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 565 افراد کی جانچ مثبت رہا اور 7 مزید افراد کی موت کوویڈ 19 سے ہوئی۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ میں اتوار کے روز 82 نئے کیس سامنے آئے  اور 5 افراد کی موت ہوگئی۔  فعال معاملات 3502 ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23644 تک پہنچ گئی ہے۔  ریاست کے مختلف حصوں میں رینڈم سیمپلنگ،  ، ٹیکہ کاری  اور بیداری مہم چلائی گئی۔

مہاراشٹر: محکمہ موسمیات کی جانب سے 15 جون تک ساحلی کونکن اور ممبئی خطے میں شدید سے موسلا دھار بارش کی انتباہ کے پیش نظر ، ریاست مہاراشٹر کے صحت کے محکمہ نے ممبئی ، مضافاتی اور کونکن علاقے کے کچھ حصوں میں ویکسینیشن مہم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کے روز مہاراشٹرا میں 10442نئے کووڈ کیس درج کیے گئے ، جن کی کل تعداد 5908992 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں بھی 483 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 111104 ہوگئی ہے۔  اس کے ساتھ ہی ، اسی عرصے میں 7504 ریکوری بھی درج کی گئیں ، جس سے انفیکشن سے  پاک ہونے والوں کی کل تعداد 5639271 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ممبئی میں 700 نئے کیس درج کیے گئے ، 704 کو چھٹی دی گئی اور 19 اموات ریکارڈ کیں گئیں۔  اتوار کے روز مہاراشٹر میں بلیک فنگس یا میوکورمیکوسس معاملوں کی کل تعداد 7395 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے ، بلیک فنگس سے متاثرہ 644 افراد کی موت ہو چکی ہے،  جبکہ 2212 اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گجرات: گجرات کی طرف سے دی جانے والی کوویڈ ویکسین کی خوراک نے 2 کروڑ کو عبور کیا ہے جو ایک نیا سنگ میل ہے۔ گذشتہ روز ریاست میں 234501ویکسین لگائی گئیں۔ گذشتہ روز گجرات میں کوویڈ 19 کے 455 نئے معاملات درج کیے گئے تھے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ، 1063 مریض ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ گجرات میں اب تک875000 مریض کوویڈ ۔19 سے ٹھیک ہو  چکے ہیں۔ ریکوری کی شرح میں مزید بہتری آئی اور 97.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ گجرات میں اس وقت 10249فعال کیسز ہیں ، جن میں سے 253 مریض وینٹیلیٹروں پر ہیں۔

راجستھان: اتوار کے روز راجستھان میں کورونا وائرس سے متعلق مزید سات اموات اور 308 نئے واقعات درج  کیے گئے جن میں مرنے والوں کی تعداد 8822 ہوگئی اور ان کی تعداد 949684 ہوگئی۔ راجستھان حکومت نے ہفتہ کو کوویڈ 19 سے یتیم ہونے والے بچوں کو 1 لاکھ روپے کی یکمشت رقم اور ان کے 18 سال ہونے تک 2500 روپے ماہانہ، اور 18 سال کے ہونے پر انہیں 5 لاکھ روپے کی یکمشت رقم دینے کا اعلان کیا۔  ریاستی حکومت نے اعلان کیا کہ یہ مدد 'مکھیہ منتری کورونا بال کلیان یوجنا ' کے تحت دی جارہی ہے۔ ریاست میں قائم کیے جا رہے 111 پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں میں سے 20 نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں ، 'یووا شکتی کورونا مکتی مہم' کا آغاز لوگوں کو کووڈ وبائی امراض کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ یووا شکتی کورونا مکتی مہم میں ، کالج اساتذہ اور تقریبا 16 لاکھ طلباء کو کوڈ مناسب رویے اور ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دے کر کورونا انفیکشن سے بیدار کیا جائے گا مہم کی اصل آن لائن نگرانی کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں مدھیہ پردیش اب ملک میں 26 ویں نمبر پر ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، نئی گائڈ لائنز مختلف بحران انتظامیہ کمیٹیوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر جاری کی جائیں گی ، جب کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے صرف 274 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔20 اضلاع میں ایک بھی کیس نہیں ہے۔

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں اتوار کے روز 459 افراد انفیکشن سے متاثر پایا گيا ، جس میں کووڈ – 19 کی مجموعی تعداد 986963 ہوگئی جبکہ اس عرصے کے دوران مزید 6 اموات کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 13317 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 147 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کرنے کے بعد ، علاج شدہ افراد کی کل تعداد 959969 تک پہنچ گئی ، جب کہ 802 دیگر افراد نے دن کے دوران ہوم آئی سولیشن مکمل کیا۔ کورونا وائرس کے معاملات کی مثبت شرح 1.4 فیصد رہ گئی ہے جو اپریل میں دوسری لہر کے عروج کے دوران 30 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

گوا: حکومت گوا نے رواں ماہ کی 21 تاریخ تک ریاست میں کورونا کرفیو میں توسیع کردی ہے۔ اتوار کے روز ، گوا میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 420 اضافے سے 162468 ہوگئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 2928 ہوگئی۔ اس دن اسپتالوں سے 581 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی ، ساحلی ریاست کی ریکوری کی تعداد بڑھ کر 154658 ہوگئی۔ اس وقت ریاست میں کوویڈ 19 کے 4882 فعال معاملے ہیں۔

پنجاب: ٹیسٹ میں مثبت پائے جانے والے مریضوں کی کل تعداد 587903 ہے۔ فعال معاملات کی تعداد 12981 ہے۔ اموات کی کل تعداد 15562 ہے۔ کووڈ - 19ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے والے (صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز) کی کل تعداد 1246849 ہے۔کووڈ – 19 ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے والے (صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکرز) کی کل تعداد 315991 ہے۔ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے والے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 3098770 ہے۔ ویکسین کی دوسری خوراک وصول کرنے والے 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 505379 ہے۔

ہریانہ: اب تک مثبت پائے گئے نمونوں کی کل تعداد 765861 ہے۔ فعال کووڈ - 19مریضوں کی کل تعداد 4661 ہے۔ کل اموات کی تعداد 8992 ہے۔ آج تک مجموعی طور پر 6521486 خوراک دی جا چکی ہے۔

چنڈی گڑھ: کووڈ – 19 کے تصدیق شدہ لیبارٹریوں کی کل تعداد 61110 ہے۔ فعال معاملات کی کل تعداد 520 ہے۔ آج تک ، کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 792 ہے۔

ہماچل پردیش: آج تک کووڈ مثبت پایا جانے والے مریضوں کی کل تعداد 198550 ہے۔ فعال معاملات کی کل تعداد 4777 ہے۔  اب تک اموات کی کل تعداد 3375 ہے۔

 

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –54…



(Release ID: 1729573) Visitor Counter : 204