ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے ریکارڈ 20 دن کے اندر مال برداری کے لئے مخصوص راہداری پر والساڈ روڈ اوور برج کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے
اس کام میں سب سے بڑا چیلنج سڑک پر چلنے والا ٹریفک تھا کیونکہ یہ آر او بی ممبئی – دلّی ہائی وے پر والساڈ شہر کے انتہائی مصروف علاقےمیں ہے
راہ میں حائل کووڈ چیلنجوں کے باوجود مال برداری کی راہ داری پر کام میں پیش رفت جاری رہی
Posted On:
22 JUN 2021 3:34PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 جون / بھارتی ریلوے کی پی ایس یو ، ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا ( ڈی ایف سی سی آئی ایل ) نے مال برداری کے لئے مخصوص مغربی راہداری پر گجرات کی ریاست میں والساڈ روڈ اوور برج ( آر او بی ) پر پرانے پل کو منہدم کرنے اور نئے پل کی تعمیر کا کام (ڈی ایف سی ٹریک کے لئے راستہ بنانے کے بعد ) ریکارڈ 20 دن میں مکمل کر لیا گیا ہے ۔
مختلف سرکاری ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے ساتھ تال میل سے کام کرتے ہوئے آر او بی کا کام والساڈ کی انتہائی مصروف سڑک پر ، جو ممبئی – دلّی شاہراہ پر واقع ہے ، ریکارڈ 20 دن میں مکمل کر لیاگیا ۔
پس منظر :
مغربی ڈی ایف سی کے ویتارانا - سچن سیکشن پر جنوبی گجرات میں والساڈ شہر کے قریب آر او بی کراسنگ ایک بڑی رکاوٹ تھی ۔ آر او بی کا کام مختلف وجوہات سے شروع نہیں کیا جا سکا ، جس سے لائنیں بچھانے کا کام بری طرح متاثر ہوا ۔ اس کی وجہ سے لائنیں بچھانے کے پروجیکٹ پر نئی لائن کی تعمیر ، جو جدید ترین مشینوں سے کی جانی تھی ، متاثر ہو رہی تھی ۔
حل :
پروجیکٹ ٹیم نے ، اِس چیلنج کا سامنا کرنے کا عزم کیا ۔ کئی مرتبہ غور و خوض کے بعد ایک اختراعی حل نکالا گیا ۔ اس کا حل یہ نکالا گیا کہ 16 ایم x 10 ایم سائز کے دو پری کاسٹ باکس آر او بی کے آغاز میں لگائے جائیں اور این ٹی سی کو اس کے ذریعے گزارا جائے ۔ اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ سڑک کا ٹریفک رہی کیونکہ یہ ممبئی – دلّی شاہراہ پر والساڈ شہر کا سب سے مصروف علاقہ ہے ۔اس پورے کام کو سڑک کے ٹریفک کی رکاوٹ کے باوجود 20 دن میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ۔
سڑک کے ٹریفک کو بلاک کرنے کا کام 2 جون ، 2021 ء کو شروع کیا گیا اور یہ کام منصوبے کے تحت جاری رہا ۔ 4 ہیوی ڈیوٹی کرینوں کے ذریعے ، اِس پل میں کام آنے والے 300 ایم ٹی سے 500 ایم ٹی تک کے بلاک نصب کئے گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں دادری سے ممبئی کے جواہر لال نہرو پورٹ ( جے این پی ٹی ) کو جوڑنے والی مغربی راہداری ، اتر پردیش ، ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرتی ہے ۔
مال برداری کے لئے مخصوص مغربی راہداری ( ڈبلیو ڈی ایف سی ) کا 306 کلو میٹر طویل ریواڑی - مادر سیکشن کو 7 جنوری ، 2021 ء کو قوم کے نام وقف کیا گیا تھا ۔ ای ڈی ایف سی کا 351 کلو میٹر طویل نیو بھاؤ پور – نیو کھرجا سیکشن کو محترم وزیر اعظم نے 29 دسمبر ، 2020 ء کو قوم کے نام وقف کیا تھا ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔22.06.2021 )
U.No. 5777
(Release ID: 1729514)
Visitor Counter : 215