وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لئے آلودگی پر قابو پانے والے دو جہازوں کے تیار کرنے کے ایک معاہدے پر وزارت دفاع نے جی ایس ایل کے ساتھ دستخط کئے

Posted On: 22 JUN 2021 2:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 22 جون 2021: وزارت دفاع نے 22 جون 2021 کو تقریبا 583 کروڑ روپے کی لاگت سے ہندوستانی ساحلی محافظ (آئی سی جی) کے لئے دو آلودگی کنٹرول کرنے والے جہاز (پی سی وی) کی تیاری کے لئے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا۔خصوصی رول والا یہ جہاز کی مقامی طور پر ڈیزائننگ اور تیاری  جی ایس ایل کے ذریعہ کی جائے گی۔یہ خریداری دیسی طور ڈیزائیننگ اور تیاری والی ہندستانی چیز خریدنے کے جذبے کے تحت ہے اوراس کا تعلق بنیادی دفاعی ساز و سامان کیلئے انتہائی اولین ترجیح والے زمرے سے ہے۔اس حصول سے سمندر میں تیل پھیلنے والی آفات سے نمٹنے کے لئے آئی سی جی کی صلاحیت کے علاوہ  آلودگی رسپانس (پی آر) کی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ان دونوں جہازوں کی ڈیلیوری بالترتیب نومبر 2024 اور مئی 2025 تک کی جا سکتی ہے۔

اس وقت ممبئی ، وشاکھاپٹنم اور پوربندر میں اپنے بیڑے میں آئی سی جی کے پاس ہندوستانی ای ای زیڈ اور اس کے آس پاس کے جزیروں میں آلودگی کی نگرانی ، تیل سے متعلق نگرانی / رسپانس آپریشن کرنے کے لئے تین پی سی وی ہیں۔نئی پی سی وی کی منصوبہ بندی مشرقی اور ماحولیاتی لحاظ سے حساس انڈمان اور نکوبار علاقوں میں آلودگی سے متعلق ردعمل کی ضروریات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ان جہازوں کے جن کے اوپر سے ہیلی کاٹر پرواز کر سکیں گے، کئی ایڈوانس فیچر ہوں گے جن کا تعلق  سمندر میں تیل کے رساو کو روکنے ، بازیاب کرنے اور ایک جگہ جمع نہ ہونے دینے کی جدید تیکنالوجی  کے پی آر آلات سے ہے۔

اس معاہدے سے آتم نیربھارت مہم کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے مقامی جہاز سازی کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور جہاز سازی کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جس میں کوئی  200 ایم ایس ایم ای ساز و سامان فروخت کنندگان شامل ہیں۔

 

****

U.No. 5772

ش ح۔ ر ف ۔س ا


(Release ID: 1729488) Visitor Counter : 187