امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں سندھو بھون روڈ پر ایک درخت کا پودا لگا کر احمد آباد میں نومختلف مقامات پر شجرکاری کے پروگرام کا آغاز کیا


ورکشم رکھشتی رکھشتی۔اگر ہم ماحولیات کا تحفظ کریں گے تو ماحولیات ہمارا تحفظ کرے گا

شجرکاری کا پروگرام چھوٹے پیمانے کا ہے لیکن اس کے اثرات اور اس کی شدت اتنا وسیع ہے کہ یہ آنے والی کئی نسلوں کو صحت مند اور طویل زندگی مہیا کرے گا

اگر درختوں کی دیکھ ریکھ نہ کی گئی تو کرۂ ارض کا وجوہی خطرے میں پڑجائے گا

مقبول عام وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیاتی بیداری کے لئے مہم کا آغاز کیا ہے اور شمسی توانائی اور ونڈانرجی سمیت کئی مہمات شروع کی ہیں

گزشتہ سات برس کے دوران ہندوستان شمسی توانائی اور ونڈا نرجی کے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے

ہندوستان کو دنیا کے پانچ اعلیٰ ترین ملکوں میں جگہ دلانے کی جانب بہت کچھ کیا گیا ہے

اگر ہم نے ماحول کا خیال رکھا تو ماحول ہمارا خیال رکھے گا۔ جناب نریندر مودی نے اپنے کاموں ، پالیسیوں اور اپنی سخت محنت سے قدیم ہندوستان ثقافت کی ان تعلیمات کو ثابت کیا ہے

Posted On: 22 JUN 2021 4:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 22 جون 2021: مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے آج احمد آباد کے نو مقامات پر شجرکاری کے پروگرام کا آغاز گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں سندھو بھون روڈ پر ایک درخت کا پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امیت شاہ نے کہا کہ شجرکاری کا پروگرام اگر چہ چھوٹے پیمانے پر ہے تاہم اس کے اثرات اور اس کی شدت اتنی ہے کہ یہ آنے والی کئی نسلوں کو صحت مند اور طویل زندگی فراہم کرے گا۔ اگر درختوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو کرۂ ارض کا وجودہی خطرے میں پڑ جائے گا۔

image001XP0D.jpg

جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیاتی بیداری کے لئے مہم شروع کی ہے اور شمسی توانائی اور ونڈانرجی سمیت بہت سی مہمات کا آغاز کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گزشتہ سات برس کے دوران ہندوستان نے شمسی توانائی اور وِنڈانرجی کے شعبوں میں بہت کام کیا ہے جس نے ہندوستان کو دنیا میں پانچواں مقام دلایا ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے ملک کے چودہ کروڑ افراد کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرکے ماحولیات کا تحفظ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مودی سرکار نے بجلی کی بچت کرنے والے بلب بڑے پیمانے پر تقسیم کرائے ہیں۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ اگر ہم ماحولیات کا دھیان رکھیں تو ماحول ہمارا خیال رکھے گا۔ جناب نریندر مودی نے اپنے کاموں، پالیسیوں اور اپنی سخت محنت سے قدیم ہندوستانی ثقافت کے ان اصولوں کو ثابت کیا ہے۔ ہمارے  اپنشدوں میں بھی کئی جگہ درختوں کی عزت افزائی کی گئی ہے۔

جناب امیت شاہ نے احمدآباد کو نہ صرف ہندوستان کا بلکہ دنیا کا سب سے سرسبز شہر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ایسا ہونا ممکن ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حالیہ سمندری طوفان میں شہر کے تقریبا پانچ ہزار درخت تباہ ہوگئے اور اس تناظر میں شہر کی انتظامیہ نے شجرکاری کا نشانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پندرہ لاکھ کردیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایسے درختوں کے پودے لگائے جائیں جو تین سے چار نسلوں کو آکسیجن فراہم کریں۔

image002EMDI.jpg

جناب امیت شاہ نے پیپل ، برگد، نیم، جامن جیسے درخت لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ درختوں کے طلبی فائدوں کی بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں گیارہ لاکھ سے زیادہ درختوں کو زندہ رکھنے کا عزم کیا گیا ہے جس کے لئے تمام کارکن اور عوام کو سخت محنت کرنی ہوگی۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کئی مسائل سے دوچار ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے ۔ جناب نریندر مودی قیادت میں ملک بھر میں اٹھارہ برس سے زیادہ کے لوگوں کے لئے مفت ٹیکہ کاری کی مہم چلائی گئی ہے اور انھوں نے ہر شخص کو ٹیکہ کاری کے لئے ترغیب دی ہے۔ جناب شاہ نے تمام عوام سے کہا کہ وہ یہ عہد کریں کہ جو بھی جہاں بھی رہ رہا ہو ہرکسی کو ویکسین دینے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

احمدآباد کے میئر اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ، سٹی پریسیڈنٹ اور دیگر اکابرین شجرکاری کے پروگرام میں موجود تھے۔

U.No. 5769

ش ح۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1729462) Visitor Counter : 292