صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 22 JUN 2021 9:15AM by PIB Delhi

ہندوستان نے ایک ہی دن میں 86 لاکھ 16 ہزار ویکسین ڈوزیز لگا کر دنیا میں اب تک کاسب سے بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک 28 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھارت میں42640 نئے معاملے درج کئے گئے۔

جس میں 91 دنوں میں  50 ہزار تک کمی واقع ہوئی ہے۔

لگاتار 79 ویں دن  زیر علاج مریضوں کی تعداد7 لاکھ سے بھی کم رہی۔بھارت میں اب  زیر علاج مریضوں کی تعداد  کم ہو کر  662521 ہوگئی۔

 اب تک ملک میں28926038 لوگ صحت یاب ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران81839 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 لگاتار 40 ویں دن یومیہ نئے معاملات کی تعداد شفایاب ہونے والے یومیہ معاملات سے کم رہی۔

صحتیابی کی شرح بڑھ کر 96.49 فیصد ہوگئی۔

ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 3.21 فیصد ہے۔

 متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 2.56 فیصد رہی جو  کم ہو کر لگاتار 15 ویں دن 5 فیصد سے  بھی کم ہے۔

طبی جانچ  صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا اور مجموعی طور پر 39.04 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔

******

 

( ش ح ۔ ش ر۔رض)

U- 5749


(Release ID: 1729305) Visitor Counter : 224