صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں 28 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے


ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہوکر 702887 رہ گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 53256 نئے معاملے درج ہوئےجو 88 دنوں کے بعد سب سے کم ہے

لگاتار39ویں دن یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں سے زیادہ رہی

ملک میں صحت یابی کی شرح مزید بہتر ہوکر96.36 فیصد ہوگئی

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 3.83 فیصد، لگاتار 14 ویں دن بھی جانچ کے بعد متاثر افراد کی شرح 5 فیصد سے کم

Posted On: 21 JUN 2021 11:16AM by PIB Delhi

 

ایک اہم پیش  رفت یہ ہوئی ہے کہ بھارت میں کل مجموعی طور پر 28 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے  ، 3824408 سیشن کے ذریعہ کل 280036898 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔آج صبح 7 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3039996 ٹیکے لگائے گئے۔

ان ٹیکوں میں شامل ہیں

 

 

ایچ سی ڈبلیو

ایک ڈوز

1,01,25,143

دو ڈوز

70,72,595

ایف ایل ڈبلیو

ایک ڈوز

1,71,73,646

دو ڈوز

90,51,173

18 سے 44 سال کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

5,59,54,551

دو ڈوز

12,63,242

45 سے 59 سال کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

8,07,11,132

دو ڈوز

1,27,56,299

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

ایک ڈوز

6,47,77,302

دو ڈوز

2,11,51,815

کل

28,00,36,898

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آج سے کووڈ -19 ٹیکہ کاری کو عام کرنے کا نیا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اسے وسعت دینے کیلئے عہد بستہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 جنوری 2021 کوکووڈ-19کے ملک گیر ٹیکہ کاری  پروگرام  آغاز کیا تھا ۔

بھارت  میں پچھلے 24 گھنٹے میں یومیہ  53 ہزار256 نئے معاملات کی خبر ہے جو پچھلے 88 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ بھارت میں کووڈ-19 کے یومیہ معاملات میں  مسلسل قابل لحاظ  کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

اب مسلسل 14ویں دن ایک لاکھ سے بھی کم یومیہ نئے معاملات کی خبر ہے ۔مرکز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایسا ممکن ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q1PC.jpg

 

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔بھارت میں  آج متاثرہ معاملوں کی تعداد 7لاکھ 2 ہزار587 ہے ۔

پچھلے24 گھنٹے میں 26 ہزار 356 معاملات کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اوراب ملک میں زیر علاج مریضوں کی  تعداد مثبت معاملوں کی کل تعداد کا محض 2.35 فیصد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021S4P.jpg

 

اب جبکہ کووڈ-19 انفیکشن سے زیادہ سے زیادہ لوگ شفایاب ہورہے ہیں ،لگاتار 39 ویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحت یابی کی شرح لگاتار بڑھ رہی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں 78 ہزار 190 افراد کے شفایاب ہونے کی خبر ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں نئے معاملوں کے مقابلے تقریباً25 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NMXC.jpg

 

وبا کے شروع ہونے کے بعد سے متاثرہ افراد میں سے دو کروڑ 88 لاکھ 44 ہزار 199 افراد پہلے ہی کووڈ-19 سے شفا یاب ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 78 ہزار 190 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحت یابی کی مجموعی شرح 96.36 فیصد ہوگئی ہے جس سے ایک پائیدار اضافے کارجحان دکھائی دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L1C6.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں قابل لحاظ اضافے کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹے میں 13 لاکھ 88 ہزار699 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 39کروڑ24 لاکھ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

ملک میں اب جبکہ یک طرفہ جانچ میں اضافہ ہوا ہے ہفتہ وار مسلسل معاملوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔سر دست ہفتہ وار مریضوں کی شرح 3.32 فیصد ہے جبکہ آج یومیہ زیر علاج  مریضوں کی شرح 3.83 فیصد ہے۔اب یہ لگاتار 14 ویں دن 5 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZI5V.jpg

 

 

 

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5709



(Release ID: 1728972) Visitor Counter : 198