وزیراعظم کا دفتر

کووڈ سے متاثر دنیا کیلئے یوگا امید کی ایک کرن ہے،وزیر اعظم مودی کا بیان


کورونا کے جانباز ورکر وں نے یوگا کواپنی ڈھال بنایا،وزیر اعظم

Posted On: 21 JUN 2021 8:34AM by PIB Delhi

 

یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی وبا کے دوران یوگا کے کردار کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ یوگا اس مشکل گھڑی میں لوگوں کیلئے ایک وسیلہ ثابت ہوا ہے اور اس نے لوگوں کو طاقت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران تمام ملکوں کیلئے یہ آسان تھا کہ وہ یوگا دن کو بھول جائیں کیونکہ یہ ان کی ثقافت کے مزاج  کے مطابق نہیں ہےلیکن اس کے بجائے یوگا نے پوری دنیا میں ایک جوش اور ولولہ بڑھایا ہے۔

یوگا کا ایک اہم عنصر منفی دور میں ہمت صبر اور حوصلہ ہے ،جب عالمی وبا کا دور سامنے آیا تو کوئی بھی صلاحیتوں وسائل یا ذہنی  مضبوطی کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔تاہم یوگا نے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے میں مدد کی اور عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے قوت عطا فرمائی۔

وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کس طرح فرنٹ لائن یعنی کورونا جانبازوں نے یوگا کو اپنی ڈھال بنایا اور یوگا کے ذریعہ خود کو مضبوط اور مستحکم کیا اور کس طرح لوگ ، ڈاکٹرس اور نرسوں نے اس وائرس سے موثر ڈھنگ سے نمٹنے کیلئے یوگا کا استعمال کیا۔اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے ذریعہ یوگا کے اجلاس منعقد کئے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہرین ہمارے سانس کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے پرانا یام اور انولوم،ولوم جیسی سانس لینے کی ایکسرسائزوں کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔

 

*************

 

ش ح-ح ا- م ش

U. No.5703



(Release ID: 1728943) Visitor Counter : 206