نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
یوگا کے بین الاقوامی دن کی ماقبل شام عوام کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
20 JUN 2021 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20جون،2021۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے یوگا کے بین الاقوامی دن کی ماقبل شام عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
’’یوگا ایک روشنی ہے، جو اگر ایک مرتبہ روشن ہوگیا تو اس کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی
جتنی بہتر آپ پریکٹس کریں گے، آپ کی روشنی اتنی ہی تیز ہوگی‘‘۔
یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، آئیے ہم روزانہ یوگا کی مشق کرکے اپنی جسمانی ، ذہنی اور روحانی زندگی کو روشن کرنے کا عزم کریں۔
اس وبائی مرض نے دنیا کو مجموعی صحتمندی کی اہمیت کا احساس دلا دیا ہے اور یوگا ایک آسان لیکن طاقتور عمل ہے جو ہمیں لچک پیداکرنے میں مدد کرتا ہے اور ہماری صحت کو مجموعی طور پر بہتر بناتا ہے، یہ بات مجھے بہت زیادہ خوشی دیتی ہے کہ یوگا انسانیت کو بھارت کا تحفہ ہے اور یہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کررہاہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5687
(Release ID: 1728829)
Visitor Counter : 204