وزارت آیوش

یوگ کے بین الاقوامی دن 2021: وزیراعظم کا خطاب  21 جون 2021 کو ٹیلی ویژن کے اہم پروگرام  کے توجہ کا مرکز ہوگا


ڈیجیٹل بحث کے لئے شکریہ، ایک اور یوگ کا دن منانے کے لئے دنیا پوری طرح سے تیار

Posted On: 19 JUN 2021 4:07PM by PIB Delhi

کووڈ -19 وبا اور اس کے نتیجے میں اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی کے مد نظر ، یوگ کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2021 کا خاص پروگرام ایک ٹیلی ویژن پروگرام ہوگا۔ اس میں وزیراعظم کا خطاب  توجہ کا اصل مرکز ہوگا۔ سبھی دوردرشن چینلوں پر صبح   6:30  بجے  شروع ہونے والے اس پروگرام میں آیوش کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو کا خطاب اور مورارجی دیسائی نیشنل یوگ انسٹی ٹیوٹ کے یوگ مظاہرہ کا براہ راست نشریہ بھی شامل ہے۔

ساتواں بین الاقوامی  یوگ ڈےایسے وقت میں آیا ہے ، جب دنیا کووڈ-19 سے لڑرہی ہے۔ لیکن پچھلے کچھ ہفتوں میں ڈیجیٹل دنیا میں اس سے متعلق بحث کو دیکھتے ہوئے  ایسا نہیں لگتا کہ وبا نے یوگ کے تعلق سے جوش و خروش کم کیا ہے۔ یوگ کے بین الاقوامی دن کے لئے نوڈل وزارت ، آیوش وزارت نے اس دن  (آئی ڈی وائی) سے پہلے منعقد مختلف سرگرمیوں کے توسط سے کسی فرد کی مجموعی تندرستی میں یوگ کے اہم رول پر روشنی ڈالی ہے۔ آئی ڈی وائی 2021 کا مرکزی خیال ‘‘ تندرستی  کے لئے یوگ’’ ہے، جو موجودہ  پہلے کے پیشوں سے جڑا ہوا ہے۔ تقریباً 1000 دیگر فریق اداروں کے ساتھ  وزارت کی کئی ڈیجیٹل پہل نے وبا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود یوگ کی پریکٹس کو عوام کے لئے سہل بنادیا۔ بیرون ملک میں واقع بھارت کے مشن اپنے-اپنے ملکوں میں 21 جون تک مختلف سرگرمیوں کا کوارڈی نیشن کررہے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق تقریباً 190 ملکوں میں یوگ کا دن منایا جائے گا۔

یوگ کے دن کا انعقاد مناسب وقت پر ہے ، کیونکہ کووڈ 19 کی ایمرجنسی کے بعد آج سبھی کے ذہن میں صحت سرفہرست ہے۔ یہ اہم ہے کہ اقوام متحدہ کے 21 جون کو  آئی ڈی وائی کے  طور پر تسلیم کرنے کا اصل مقصد عالمی سطح پر عوامی صحت میں یوگ کی صلاحیت کو نمایاں کرنا تھا۔ اس کے لئے دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی آٓئی ڈی وائی  قرارداد کو یاد کیا جاسکتا ہے ۔ یہ قرارداد وزیراعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر پیش کی گئی تھی اور اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی، جو بذات خود ایک ریکارڈ تھا۔ 2015 سے آئی ڈی وائی کو  پوری دنیا میں صحت کے لئے ایک عوامی تحریک کی شکل میں  فروغ ملا ہے۔

پچھلے کچھ برسوں میں آئی ڈی وائی نے نہ صرف یوگ کی مقبولیت کو بڑھایا ہے ، بلکہ کئی نئے شعبوں میں اسے اپنانے کے لئے تحریک دے کر اپنی جغرافیائی موجودگی  کو بھی توسیع دی ہے۔ اس انعقاد نے یوگ کے شعبے میں نئی پیش رفت کو بھی رفتار دی ہے ۔ ان سبھی عمر کے لوگوں کے لئے افاقی یوگ پروٹوکول کا فروغ ، طرز زندگی کی بیماریوں کا حل نکالنے والے خصوصی پروٹوکول کا فروغ اور پروڈکٹیویٹی بڑھانے والے آلات کی شکل میں یوگ کی صلاحیت پر تحقیق کرنا شامل ہے۔

اس وبا کے تجربے نے یوگ کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں عوام کو زیادہ بیدار کیا ہے اور اس تجربے کو آیوش وزارت نے اپنی تشہیر کی کوششوں میں باقاعدہ شامل کیا ہے۔ کووڈ 19 پر وزارت کی ایڈوائزری نے مدافعتی سطح کو فروغ دینے اور کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے یوگ  کی باقاعدگی سے پریکٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالا۔ ان ایڈوائزری کو حکومت اور دیگر فریقوں کے کئی ذرائع کے ذریعہ وسیع طور پر تشہیر کی گئی اور عوام کے ساتھ ساتھ ہیلتھ پیشہ وروں کے لئے بھی کارآمد پایا گیا تھا ۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئی رپورٹوں سے اس بات کے اشارے ملتے ہیں کہ کووڈ 19 مریضوں کے علاج میں معاون عمل کے طور پر کئی اسپتالوں میں یوگ پریکٹسز کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے اور یوگ اس بیماری سے تیزی سے صحت یاب ہونے میں  مددگار ہوتا ہے۔

پچھلے سال کی طرح ،21 جون 2021 کو آئی ڈی وائی  کے انعقاد میں صبح سات بجے یوگ کے تال میل کےساتھ مظاہرے/ ادائیگی میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والے افراد شامل ہوں گے۔ تقریباً 45 منٹ کی مدت کے یوگ کارکردگی کی ایک مخصوص ترتیب، کامن یوگ پروٹوکال (سی وائی پی) اس طرح کے ہم آہنگی کی سہولت فراہم کرنے والا ایک ذریعہ ہوگا۔ لاکھوں کی تعداد میں یوگ کے مداح پہلے ہی اس سرگرمی کا حصہ بننے کے لئے خود کو عہد بند کرچکے ہیں اور اپنے گھروں کے اندر محفوظ طریقہ سے یوگ کررہے ہیں۔ جن لوگوں کو سی وائی پی کرنے کے لئے رہنمائی کی ضرورت ہے ، انہیں دوردرشن کے کسی بھی چینل پر دکھائے جارہے اہم پروگرام (ٹیلی ویژن) کے براہ راست نشر کئے جانے والے مظاہرے پر عمل کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم کے خطاب کے بعد یوگ مظاہرہ شروع ہوگا  اور یہ صبح سات سے 7:45 (بھارتی وقت کے مطابق ) تک ہوگا۔ اس براہ راست نشر ہونے والے یوگ مظاہرے کے بعد  15 روحانی رہنماوں اور یوگ گرووں کے پیغامات بھی دکھائے جائیں گے ۔ ان میں  شری شری روی شنکر، سدگرو جگی واسودیو، ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر، شری کملیش پٹیل، ڈاکٹر وریندر ہیگڑے، ڈاکٹر ہمساجی  جے دیو، شری او پی تیواری، سوامی چدانند سروستی ، ڈاکٹر چنمے پانڈے، منی شری ساگر مہاراج،  سوامی بھارت بھوشن، ڈاکٹر وشواس منڈلک، بہن بی کے شیوانی، شری ایس شریدھرن  اورمحترمہ اینٹونیٹ روزی ہیں۔

آئی ڈی وائی کا انعقاد ایک عالمی سرگرمی ہے اور عام طور پر اس کی ابتدائی سرگرمیاں 21 جون سے 4-3 مہینے پہلے شروع ہوجاتی ہے۔ ہر سال آئی ڈی وائی انعقاد کے حصے کے طور پر ایک عوامی تحریک کے جذبے سے لاکھوں افراد کو یوگ سے  متعارف کرایا جاتا ہے۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

19-06-2021

(U:5670)



(Release ID: 1728713) Visitor Counter : 182