وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے بھارت میں ایم آئی سی ای صنعت کے فروغ کے لیے قومی حکمت عملی کے مسودے اور خاکے پر رائے طلب کی ہے


تجاویز 30 جون ، 2021  یا اس سے پہلے وزارت کو بھیجی جا سکتی ہیں

Posted On: 18 JUN 2021 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 جون،  2021/ ایم آئی سی ای میٹنگوں ، ترغیبات، کانفریسوں اور نمائشوں کا دوسرا نام ہے۔ ایم آئی سی ای تجارتی سیاحت کے اہم حصوں میں سے ایک ہے  جو عیش و آرام والی سیاحت سے بھی وابستہ ہے۔ یہ سب سے زیادہ ابھرتے ہوئے شعبوں میں سے ایک ہے اور ملک کے لیے بہت سے فائدوں کا سبب ہے۔ اگرچہ اس میں بہت سے امکانات موجود ہیں لیکن بھارت کی پوزیشن نسبتاً کافی کم درجہ ہے ۔ اِس کی پوزیشن عالمی ایم آئی سی ای تجارت کا محض تقریباً ایک فیصد ہے۔ دوسری طرف بھارت میں ایم آئی سی ای مارکیٹ کے موقعے بڑے پیمانے پر موجود ہیں اور جن میں لگاتار خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے ایم آئی سی ای کی زبردست صلاحیت کو تسلیم کیا ہے اور وہ سیاحت کے اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ سیاحت کی وزارت نے اس کے مطابق قومی حکمت عملی کا ایک مسودہ اور خاکہ تیار کیا ہے تاکہ بھارت میں ایم آئی سی ای صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔  جو مندرجہ ذیل لنک پر سیاحت کی وزارت کی ویب سائٹ پر  دستیاب ہے https://tourism.gov.in/ یہ ‘‘وھاٹ از نیو’’ سیکشن کے تحت دستیاب ہے

https://tourism.gov.in/sites/default/files/2021-06/Draft%20Strategy%20for%20MICE%20tourism%20June%2012.pdf

حکمت عملی کے دستاویز کو قطعی شکل دینے سے پہلے اور اس دستاویز کو مزید جامع شکل دینے سے پہلے سیاحت کی وزارت قومی حکمت عملی کے مسودے اور خاکے پر رائے  اور تجاویز طلب کرنا چاہے گی۔ اپنی رائے  30 جون ، 2021 کو یا اس سے پہلے  سیاحت کی وزرت کو  اس ای میل پتے  js.tourism[at]gov[dot]in, bibhuti.dash72[at]gov[dot]in, prakash.om50[at]nic[dot]inپر بھیجا جا سکتا ہے۔

****

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.06.2021

U –5634


(Release ID: 1728433) Visitor Counter : 133