نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے  کھیلوں سے متعلق انعامات 2021 کے لیے 28 جون تک درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی

Posted On: 18 JUN 2021 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 جون،  2021/ نوجوانوں کے اموراور کھلوں کی وزارت نے  سال 2021 کے لیے 19 اور 20 مئی 2021 کو کھیلوں سے متعلق انعامات راجیو گاندھی کھیل انعامات ، ارجن انعامات ، دروناچاریہ انعام، دھیان چند انعام، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار (آر کے پی پی ) اور مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی کے لیے نامزدگیاں  / درخواستیں طلب کی ہیں۔ نامزدگیوں کو وزارت کی ویب سائٹ www.yas.nic.in.  پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

نامزدگیوں کی موصولی کی آخری تاریخ 21 جون ، 2021 کو بڑھا کر 28 جون ، 2021 (پیر) کر دیا گیا  ہے۔  اہل کھلاڑیوں / کوچز / کمپنیوں / یونیورسٹیوں کی طرف سے نامزدگیاں / درخواستیں انعامات کے لیے طلب کی جاتی ہیں اور انہیں  surendra.yadav[at]nic[dot]in یا girnish.kumar[at]nic[dot]in  پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔  انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن  / اسپارٹس اتھارٹی آف انڈیا / تسلیم شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن / کھیلوں کے فروغ سے متعلق بورڈ / ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں وغیرہ  کو بھی  اس کے مطابق جانکاری فراہم کر دی گئی ہے۔  28 جون، 2021 کے بعد حاصل ہونے والی نامزدگیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.06.2021

U –5635


(Release ID: 1728431) Visitor Counter : 157