صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کوشکست دینے کی بنیادی باتوں پر واپسی: ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرکزی وزارت صحت میں فرنٹ لائن ورکرز میں ماسک تقسیم کیے


’’ماسک وائرس کے خلاف سب سے آسان ، موثر اور طاقتور ہتھیار ہیں‘‘

’’جب وائرس میں بدلاؤ پیدا ہوا اوریہ بڑھا تو ہم نے اپنے محافظوں کو نرمی کا مظاہرہ کرنے دیا‘‘

ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے ملازمین کوویڈ سے محفوظ ہیں: ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام کارپوریٹ اور صنعت کے رہنماؤں ، سماجی تنظیموں ، دیگر وزارتوں میں ان کے ساتھیوں اور دفتر میں موجود دیگر سیا سی رہنماؤں سے اپیل کی۔

’’جب 21 جون کو آفاقی ٹیکہ کاری شروع ہوجائے گی تو ، ہر شخص کو خود کو یہ ٹیکہ لگوانا لینا چاہیے اور جن آندولن میں شامل ہونا چاہئے۔‘‘

Posted On: 18 JUN 2021 4:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18جون 2021   ایک بے حد اہمیت کے حامل عمل  میں صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج مرکزی وزارت صحت میں فرنٹ لائن ورکرز کے مابین ماسک تقسیم کیے۔ انھوں نے کہا کہ  حالاں کہ یہ کام ایک علامتی ہے لیکن  مختلف صنعتوں  ، کارپوریٹ ہاؤسیز اور سرکار میں شامل سیاسی قائدین سمیت تمام افراد اس مشق کی تقلید کرتے ہوئے ایک اچھا سلسلہ شروع کرسکتے ہیں جو کہ  کووڈ مناسب برتاؤ کے ذریعے کووڈ-19 سے ہر ایک کو محفوظ رکھنے کے لیے جن آندولن کو توسیع دینے کا عمل ہے۔

وزارت صحت میں اس کا مقصد وزارت میں تعینات تمام ملازمین کو ماسک تقسیم کرنا ہے جس کی شروعات فرنٹ لائن ورکروں سے شروع ہوگا اور اس کے بعد یہ دیگر عملے  کے مابین تقسیم کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YRJX.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021HZK.jpg

انھوں نے  یہ بیان کرتے ہوئے کہ کیوں کہ یہ  واقعہ ا ن کے دل سے اتنا  قریب ہے، انھوں نے کہا ’’حکومت نے گزشتہ برس کووڈ-19 کو روکنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا ہے۔ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہم فعال کیسوں کی تعداد کو کم سے کم کرنے  میں بے حد کامیاب رہے۔ تاہم اس سال کے شروع میں ویکسینوں کی آمد اور صورتحال معمول پر لوٹ آنے کے ساتھ ،لوگوں نے آہستہ ا ٓہستہ کووڈ مناسب  رویے کی آسان ضابطے کی پاسداری میں نرمی کو دعوت دی۔جب وائرس میں بدلاؤ پیدا ہوا اوریہ بڑھا تو ہم نے اپنے محافظوں کو نرمی کا مظاہرہ کرنے دیا۔ یہ سب کچھ دوسری لہر میں معاملات میں  پھیلاؤ کے ساتھ  بڑھتا ہی چلا گیا‘‘۔

 مرکزی وزیر صحت نے اس موقعے کی بروقت اہمیت کی مزیدوضاحت کرتے ہوئے کہا ’’جب ہندوستان کے بہت سے  علاقے دوسری لہر سے  بتدریج ان لاک ہونے کی طرف بڑھ رہےتھے تو اس وقت ہم سستی اور لاپرواہی کرکے کھیتوں میں مزید اضافے کے  متحمل نہیں ہوسکتے تھے‘‘۔

 انھوں  نے  اس بات پر توجہ مرکوز کرائی کہ کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف  ماسک  سب سے  آسان اورانتہائی  طاقتور ہتھیار ہے۔ کارپوریٹ اور صنعت کے رہنماؤں، سماجی تنظیموں، دیگر وزارتوں میں کسی بھی حیثیت کے آجروں  سمیت ہر ایک سے اپیل کرتےہوئے ا نھوں نے کہا ’’ہم سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے تمام ملازمین کووڈ سے محفوظ ہیں۔ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ ان سب  کے پاس مناسب ماسک موجود ہوں اور وہ سب ان ماسک کو باقاعدہ طریقے سے ا ستعمال کریں اور اگر ضروری محسوس ہوتا ہو تو کووڈ مناسب برتاؤ کی اہمیت سے متعلق انھیں آگاہ کریں۔ ہمیں انھیں بھی ٹیکہ لگوانے کے لیے  ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے‘‘۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی یاد دلایا کہ آئی ا ٓر سی ایس نے 1920 سے ضرورت مند افراد کی بھرپور مدد کی ہےاور یہ انسانی امداد کی کاوشوں کی  برپور تاریخ سے پُر ہے۔ ہندوستان ریڈ کراس کا کام صرف آفات اور ہنگامی صورتحال تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ  باقاعدگی سے  مختلف سماجی ترقیاتی سرگرمیاں بھی انجام دیتی  ہے۔ ریڈکراس نے  ملک کے طول وعرض تک کے لیے ملنے والی غیر ملکی امداد کو  تیزکرنے میں حکومت کی کاوشوں کو  بڑھاوا دیا ہے۔ ماسک  کی تقسیم کے لیے موجودہ قسط ، ریڈ کراس سوسائٹی نے ہی فراہم کی ہے۔

ویکسین متعارف کرانےکے ذریعے  کووڈ-19 کے خلاف دوسرے محاذ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے  یہ واضح کیا کہ  حکومت ہند نے دنیامیں ٹیکے کاری کی  سب سے بڑی مہم  شروع کی تھی اور اب اس مہم کو آفاقی بنانے کے لیے  تمام کارروائی کی گئی ہے جو کہ ملک میں 18 سال کی عمر سے زیادہ بالغ شہریوں کو مفت ٹیکہ کاری فراہم کرکے شروع  کی گئی ہے۔ انھوں نے ہر ہندوستانی سے بھی اپیل کی کہ وہ خود کو کووڈکا ٹیکہ لگوائیں اور کووڈ-19 کے خلاف جن آندولن میں شامل ہوں۔

مرکزی صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) محترمہ آرتی آہوجا اور ہندوستانی ریڈ کراس سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب ا ٓرکے جین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*****

U.No.5630

(ش ح - اع - ر ا)                                      

 



(Release ID: 1728360) Visitor Counter : 212