بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی نے2019 کے عام انتخابات پر ایک ا یٹلس کا اجرا کیا

Posted On: 18 JUN 2021 12:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 18 جون ، 2021 :  اعلی انتخابی  کمشنر ، جناب سشیل چندر نے انتخابی  کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے کے ہمراہ 15، جون 2021 کو 'عام انتخابات 2019 - ایک ایٹلس' کا اجرا کیا۔  جناب سشیل چندر نے یہ اختراعی دستاویز مرتّب کرنے  کے لئے کمیشن کے عہدیداروں کی ستائش کی  ۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ اس  ایٹلس  یا نظریات پر  مبنی  خاکہ سے ماہرین  تعلیم اور تحقیق کاروں کو بھارت  کےانتخابات کے وسیع منظر نامے کے  بارے میں  مزید تحقیق  کرنے کی ترغیب ملے گی۔

image001I47A.jpg

اس نظریاتی خاکہ میں اس غیر معمولی عظیم تقریب کے ڈیٹا اور اعداد و شمار  کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں 42 موضوعی نقشے اور 90جدول شامل  ہیں جن میں انتخابات کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کی  گئی ہے۔  اس ایٹلس میں بھارت کے  انتخابات سے متعلق دلچسپ حقائق ، مختصر واقعات اور قانونی ضابطے پیش کئے گئے  ہیں۔

52-1951 میں  عام انتخابات کے بعد سے ، کمیشن، بیانیہ  اور  اعداد و شمار کی  کتابوں کی شکل میں  انتخابی ڈیٹا کی تالیف شائع کرتا رہا ہے   2019   میں منعقد ہوئے 17 ویں عام انتخابات ،انسانی تاریخ میں سب سے بڑی جمہوری مشق تھی جس میں بھارت کے 32 لاکھ مربع کلومیٹر سے زیادہ  علاقے میں پھیلے 10.378 پولنگ مراکز  پر 61.468 کروڑ ووٹروں  نے  شرکت کی تھیں  ۔

بھارت کے  انتخابات میں الیکٹورل  رجسٹریشن کے افسران کے ذریعہ الیکٹورل  فہرست کی تیاری کے دوران انتخابی اعدادو شمار  بنیادی طور پر  جمع کیے جاتے  ہیں۔ اس کے علاوہ  ریٹرننگ  افسران  کے ذریعہ   انتخابات کے انعقاد  کے عمل میں بھی  انھیں اکٹھا کیا  جاتا ہے  اس ڈیٹا  کی  پھر ان قانونی  حکام کے ذریعہ  جانچ پڈتال کی جاتی ہے ۔ اس کے بعد ، انتخابی عمل کے اختتام کے پذیر ہو جانے کے  بعد ، بھارت  کا انتخابی کمیشن  ان الیکٹورل  ڈیٹا کو جمع  کرتا ہے اور ترتیب ، ریکارڈ اور  انہیں  نشر کرنے کی غرض سے مختلف رپورٹس تیار کرتا ہے۔

اکتوبر 2019 میں ، کمیشن نے 543 پارلیمانی حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے، انتخابی ڈیٹا  پر مبنی  اعداد و شمار سے متعلق  رپورٹس جاری کی تھیں ۔ اس ایٹلس میں پیش  کئے گئے نقشے اور جدول اس معلومات  کو پیش کرتے ہیں  اور ملک کے انتخابی  گونا گونیت  کی  ستائش  اور بہترمفا ہمت فراہم کرتے ہیں۔ انتخابی ڈیٹا کے بہتر انداز سے   پیش کرنے  اور ترجمانی کرنے کے  مقصد سے یہ ایٹلس ،  ایک معلوماتی اور باتصویردستاویز کی  حیثیت رکھتی ہے ۔ جو بھارت  کےانتخابی عمل کی نازک فرق پر روشنی ڈالتی  ہےاور قارئین کو رجحانات اور تبدیلیوں کا تجزیہ کرنے کے لئے  با اختیار  بناتی  ہے۔

image002R4CP.jpg

 یہ ایٹلس  ان 23 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  اعداد و شمار  جیسی  اہم  خصوصیات کی  وضاحت  کرتی ہے  جہاں  خواتین  کے ووٹ ڈالنے کا   فیصد مردوں کے فیصد  سے زیادہ تھا۔  اس کے علاوہ  رائے دہندگان،  امیدوارں  ، اور سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے بڑے اور سب سے چھوٹے پارلیمانی حلقے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتی ہیں ۔

 یہ ایٹلس، مختلف زمروں میں اور ووٹروں کی صنفی شرح  اور  مختلف عمر کے زمروں کے  رائے  دہندگان  جیسے مختلف  تقابلی چارٹ  کے ذریعہ انتخابی ڈیٹا   فراہم کرتی ہے۔  2019 کے عام انتخابات میں، بھارت  کے  انتخابات کی تاریخ میں سب سے کم صنفی فرق کا مشاہدہ کیا گیا تھا ۔  رائے دہندگان کی صنفی شرح،  جس  میں  1971 کے بعد سے مثبت رجحان کا اظہار ہوا  ہے، 2019 کے عام انتخابات میں 926 تھی۔

 اس ایٹلس میں  2014 اور 2019 کے عام انتخابات کے دوران مختلف ریاستوں میں فی پولنگ مرکز پر ووٹروں کی  اوسط تعداد کا بھی موازنہ کیا گیا ہے ۔  

بھارت کے انتخابی  کمیشن نے 2019  کے عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زیادہ پولنگ مراکز  قائم کیے تھے۔جس میں فی پولنگ  مرکز  پر ووٹروں کی  سب سے کم تعداد (365)اروناچل پردیش  میں درج کی گئی تھی ۔

 ایٹلس میں مختلف دیگرزمروں کے درمیان ، 1951  کے  بعد سے عام انتخابات میں چناؤ لڑنے  والے امیدواروں کی تعداد کا موازنہ کیا گیا  ہے۔2019 کے عام انتخابات میں،  پورے ملک میں داخل  کی گئی  کل  11692 نامزدگیوں میں  سے،کاغذات نامزدگیاں  مسترد کر دئے جانے یا نام واپس لینے کے بعد 8054  چناؤ لڑنے والے  اہل امیدوار انتخابی میدان  میں رہ  گئے تھے۔

تفصیلات کی جانچ کی غرض سے ای-ایٹلس https://eci.gov.in/ebooks/eci-atlas/index.html.. پر دستیاب ہے۔  کسی بھی تجویز  سے کمیشن   کی ای ڈی ایم ڈی  ڈویژن کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔

 

ش ح۔ ع م۔ ر ب

U. NO. 6017



(Release ID: 1728241) Visitor Counter : 337