سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے موٹر گاڑیوں سے متعلق 1988 کے قانون اور سینٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 سے متعلق دستاویزات کے نفاذ کی معیاد میں 30 ستمبر 2021 تک کی توسیع کردی ہے

Posted On: 17 JUN 2021 6:57PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ،ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات کی فراہمی میں شہریوں کی مدد کی غرض سے موٹر گاڑیوں سے متعلق 1988 کے قانون اور سینٹرل موٹر وہیکل سے متعلق 1989 کے ضابطوں سے متعلق دستاویزات کے نفاذ کی معیاد میں 30 ستمبر 2021 تک کی مزید توسیع کردی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اس سلسلے میں مورخہ 30 مارچ 2020 ،9 جون 2020 ،24 اگست 2020، 27 دسمبر2020 اور26 مارچ 2021 کو مشاورت نامے جاری کئے تھے۔

یہ صلاح دی گئی ہے کہ فٹ نیس ، پرمٹ (ہر قسم کے )لائسنس ، رجسٹریشن یا کسی بھی متعلقہ دستاویز (دستاویزات) کو 30 جون 2021 تک درست سمجھا جاسکتا ہے۔

اس کے تحت ان تمام دستاویزات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کے نفاذ کی مدت یکم فروری 2020 کو ختم ہوگئی ہے یا 30 ستمبر 2021 تک ختم ہوجائے گی۔

اس قدم سے شہر یوں کو جسمانی دوری برقرار رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ سے متعلق خدمات سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی۔

 

 

*************

ش ح-ع م- م ش

U. No.6003


(Release ID: 1728121) Visitor Counter : 216