محنت اور روزگار کی وزارت

گنگوار نے بھارت میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بہتر کرنے کے عہد کو دہرایا


محنت اور روزگار کی وزارت اور یونیسیف نے متوقع مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 17 JUN 2021 1:30PM by PIB Delhi

 

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے کہا کہ بھارت خواتین اور کمزور طبقہ سمیت  ملک بھر کے تمام نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بہتر کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور روزگار کے درمیان کی خلیج کو پر کرنے اور نوجوانوں کو مستقبل کے کام  کے لیے تیار کرنے کی تمام  ترکوششیں کررہی ہے ۔ ہنر مندی کے فروغ، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کے لیے  متعدد پالیسیاں اور اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011IPU.jpg

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار محنت و روزگار کی وزارت اور یونیسیف کے درمیان متوقع مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب میں جمع ہوئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے۔

 

آج یہاں محنت اور روزگار کی وزارت اور یونیسیف کے درمیان متوقع مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد  بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزارت، یونیسیف اور متعلقہ نیٹ ورک کے ممبران کی طاقتوں میں اضافہ کرنے سے ہماری نوجوان نسل کو ہمارے ملک کے مستقبل کو  سنوارنے کے بے شمار مواقع ملیں گے۔نوجوانوں کو متعلقہ ہنرمندی اور رہنمائی حاصل کرنے کے لائق بنانے کےلیے   وزارت اور یونیسیف کے درمیان  شراکت داری کے تصور کی تعریف کرتے ہوئے جناب گنگوار نے کہا کہ یہ اشتراک پالیسی سازوں سمیت نوجوانوں اور دیگر متعلقین کے درمیان براہ راست گفتگو اور فیڈ بیک حاصل کرنے کا ایک ابتدائی نکتہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SCP7.jpg

معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار، سکریٹری (محنت و روزگار)، جناب اپورواچندر، اور یونیسیف کی ملک میں نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق

 

جناب گنگوار نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے۔ مردم شماری 2011 کے مطابق بھارت کا ہر پانچواں آدمی نوجوان(24-15سال کا) ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2015 میں شروع کی گئی نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) نوجوانوں کے روزگار اور کیرئیر سے متعلق ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ یہ روزگار سے متعلق متعدد خدمات فراہم کرتی ہے، جیسے کہ کیرئیر کونسلنگ، پیشہ وارانہ تربیت کی رہنمائی، ہنرمندی کے فروغ کے کورسیزسے  متعلق معلومات ، اپرینٹس شپ، انٹرن شپ وغیرہ۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ این سی ایس نے کووڈ-19 اور اقتصادیات کے لگاتار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لیبر مارکیٹ میں پیداشدہ چیلنجز کو کم کرنے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔نوکری تلاش کرنے والوں اور روزگار فراہم کرنے والوں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے آن لائن جاب فیئر منعقد کئے جارہے ہیں، جہاں پورٹل پر نئی نوکریوں سے متعلق معلومات سے لے کر منتخب کیے گئے امیدواروں کی معلومات کو مکمل کیا جاسکتا ہے۔ این سی ایس کے پورٹل پر گھر سے کام کرنے اور آن لائن ٹریننگ کے اسپیشل لنک دیئے گئے ہیں، تاکہ نوکری تلاش کرنے والوں کو اس قسم کی نوکریوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوسکے۔ این سی ایس پر موجود یہ تمام سہولیات مفت ہیں۔

جناب گنگوار نے امید ظاہر کی کہ اگلے تین سالوں میں یونیسیف اور محنت اور روزگار کی وزارت ہندوستانی نوجوانوں کے اشتراک اور روزگار کے میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے والی ہیں۔

سکریٹری (محنت و روزگار) جناب اپوروا چندر، اسپیشل سکریٹری (محنت و روزگار) اور ڈی جی ای محترمہ انورادھا پرساد، ملک میں یونیسیف کی نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق اور وزارت اور یونیسیف انڈیا کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-5575

ش ح۔  ق ت ۔  ت ع۔



(Release ID: 1727877) Visitor Counter : 254