بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیرمملکت آزادانہ چارج آر کے سنگھ نے آب وہوا کی تبدیلی کے تناظر میں توانائی (بجلی)کے تغیر اور  توانائی(بجلی)  کی پیش رفت کا جائزہ لیا


توانائی کی اثر انگیزی اور کم کاربن ٹیکنالوجیوں سے متعلق روڈ میپ کے نفاذ کے لئے تمام موجودہ وزارتوں کے ممبروں پر مشتمل  کمیٹی، گروپ قائم کیا جائے گا:آر کے سنگھ

 وزارتیں سب سے زیادہ اخراج کی شدت والے سیکٹروں پر توجہ مرکوز کرے گی  اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ توانائی کو ضائع ہونے سے بچایاجائے:آر کے سنگھ

 کم کاربن ٹیکنالوجیوں کی تعیناتی کو بڑے پیمانے پر لئے جانے کی ضرورت ہے خاص کر ایم ایس ایم ای  کے سیکٹر میں الیکٹرانک موبیلٹی کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایاجانا چاہئے:آر کے سنگھ

Posted On: 17 JUN 2021 9:18AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17/جو ن ۔   بجلی ،نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیرمملکت آزادانہ چارج اور ہنر مندی کے فروغ وصنعت کاری کے وزیرمملکت جناب آر کے سنگھ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک میں آب وہوا میں تبدیلی کی کارروائیوں کی تیاریوں اور مختلف توانائی کی اثر انگیزی کے پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

اس اعلی سطحی میٹنگ کامقصد سی او 2 اخراج کو کم کرنے کے مقصد سے ساتھ معیشت کے تمام سیکٹروں میں توانائی اثر انگیزی کے شعبوں میں سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرناتھا۔

جناب سنگھ نے ہدایت دی کہ ٹرانسپورٹ، ایم ایس ایم ای اور پاور پلانٹس جیسے سب سے زیادہ اخراج   کی شدت  والے سیکٹروں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں  نے مشن ڈاکومنٹ  روشنی کے تحت تشریح کی گئی۔ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جو ملک بھر میں توانائی کے تحفظ کی اسکیموں کے نفاذ کے لئے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے وزارتوں کو مشورہ دیا کہ وہ مانگ کی پہل پر مناسب اقدامات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ توانائی کو ضائع ہونے سے کم سے کم بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کاربن ٹیکنالوجیوں کی تعیناتی کو خصوصا ایم ایس ایم کی شعبوں میں بڑے پیمانے پر لئے جانے کی ضرورت ہے۔جہاں یہ سب سے زیادہ لازمی ہے۔ انہوں نے سبھی محکموں کو ہدایت دی کہ الیکٹرک موبیلٹی کو بھی زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جاناچاہئے۔

 جناب آر کے سنگھ کے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام توانائی اثر انگیزی  والی اسکیموں کے بہتر نفاذ کے لئے بجلی کی وزارت کے تحت توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو میں ادارہ جاتی میکانزم، سی پی ایس یو کو مستحکم کرے گی۔ ریاستی ایجنسیوں کو توانائی کی اثر انگیزی کی کوششوں کو بڑھانے کے لئے مستحکم کیاجائے گا۔ انہوں نے حسب ذیل کارروائیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

معیشت کی بہتر الیکٹرک فیکیشن صلاحیت والے علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے تفصیلی ایکشن پلانٹ کو فروغ دیا جائے۔

گریننگ آف الیکٹرک سٹی۔ قابل تجدید توانائی کو آگے بڑھانے کا کام پہلے ہی جاری ہے۔

توانائی کی اثر انگیزی  اور کم کاربن والی ٹیکنالوجیوں سے متعلق روڈ میپ کے نفاذ کے لئے تمام موجودہ وزارتوں کے ممبروں پر مشتمل ایک کمیٹی/ گروپ قائم کیاجائے گا۔

ریاستوں میں بیورو آف انرجی اثر انگیزی کے ادارہ جاتی کو مستحکم کرنا۔

اعلی سطحی میٹنگ میں بجلی کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت، نئی اور قابل تجدید  توانائی کی وزارت، مکانات اور شہری کی امور کی وزارت، وزارت خارجہ کی وزارت، کوئلے کی وزارت، سڑک  اور ٹرانسپورٹ شاہراہوں کی وزارت، اخراجات کا محکمہ، بھاری صنعتوں کے محکمے کے سینئر افسران کے علاوہ نیتی آیوگ  سی ای اے، بی ای ای، این ٹی بی سی، پی ایف سی، آر ای سی، ای ای ایس ایل، آئی آر ای ڈی ایل اور ایس سی آئی کے افسران موجود تھے۔

بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کوئلنگ سیکٹر، کولڈ اسٹوریج اور کوکنگ ایسے اہم شعبے ہیں،   جن پر سی او 2 اخراج کو کم کرنے کے   اپنے اہداف کے کامیاب حصول کے لئے  توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے  سڑک  ٹرانسپور سے لے کر ریلوے تک سامان کی نقل وحمل کی شفٹ کا پتہ لگانے کے لئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بجلی کے سکریٹری کی طرف سے اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاور فائنانس کارپوریشن توانائی کی اثر انگیزی کو مالیہ فراہم کرنے کی سہولت کے لئے ایک نوڈل ایجنسی ہوگی اور مختلف مالیاتی پروگراموں کے لئے اہم تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔

توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق ایک پریزیٹینشن پیش کیا۔ توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو دو پروگرام تیار کئے ہے۔ جن میں ایک آر او ایس  ایچ اے این  ای ای، یو  این این اے ٹی ای ای ہے۔ مشن آر او ایس ایچ اے اے این ای میں معیشت کے تمام سیکٹروں میں توانائی کی اثر انگیزی کے شعبے میں مختلف سرگرمیوں کو واضح کیاگیا ہے جس کا مقصد 2030 تک  ملک میں 550 ملین ٹن سے زیادہ سی او 2 اخراج کو کم کرنا ہے۔جبکہ یو این اے ٹی ای ای ایسا ورکنگ ڈیکومنٹس ہے جس میں توانائی کی شدت کو کم کرنے کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی ایکشن پلان شامل ہیں۔

 

******

 

( ش ح ۔ح ا ۔رض)

U- 5543


(Release ID: 1727806) Visitor Counter : 210