صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ کے ٹیکے کے بارے میں غلط تصورات بنام حقیقت

Posted On: 16 JUN 2021 1:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 16  جون، 2021 :  کوویکسین ٹیکے کے مرکب اجزا کے بارے میں سوشل میڈیا میں بعض پوسٹ ڈالی گئی   ہیں جہاں  ایسا تجویز کیا گیا  ہے کہ کوویکسین میں نوزائیدہ بچھڑے کا  سیرم شامل ہے ۔

ان  پوسٹس  میں تحریف کی گئی  ہے اور انھیں  غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

نوزائیدہ بچھڑے کے سیرم  کو صرف  ویرو خلیئے کی تیاری /  افزائش کے لئے  استعمال  کیا جاتا ہے۔ مختلف قسم کیے مویشیوں اور دیگر جانوروں کے سیرم، ویرو خلیئہ کی افزائش   کےلئے دنیا بھر  میں استعمال ہونے والے معیاری افزودگی کے عناصر ہیں ۔  ویرو  خلیئے ، خلیوں کی زندگیاں قائم کرنے کی غرض سے استعمال  کئے جاتے ہے جن سے ویکسین  تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تکنیک، پولیو، ریبیز اور انفلوئنزہ کی ویکسین تیار کرنے  کے لئے  دہائیوں سے استعمال  ہو رہی ہے۔

ان ویرو خلیوں کی افزائش کے بعد انھیں کیمیاوی اشیا کے ساتھ پانی سے کئی  مرتبہ دھویا جاتا ہے ( اسے تکنیکی طور پر بفر بھی کہا جاتا ہے) تاکہ انھیں نوزائیدہ بچھڑے  کے سیرم سے پاک کیا جا سکے۔ اس کے بعد ان ویرو  خلیوں کو وائرل کی افزائش کے لئے کورونا وائرس کے ساتھ انفیکٹ کیا  جاتا ہے۔

وائل کی افزائش کے  عمل میں یہ ویرو خلیئے  مکمل طور پر ختم کر دئیے جاتے ہیں ۔

 جس کے بعد اس افزائش شدہ وائرس کو بھی  ہلاک( غیر سرگرم )  کر دیا جاتا ہے۔ اور اسے پاک صاف کیا جاتا ہے اس ہلاک  شدہ  وائرس کو پھر حتمی ویکسین  تیار کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور ویکسین کے آخری فارمولے میں  بلکل بھی بچھڑے کا سیرم استعمال نہیں کیا جاتا۔

اس لئے حتمی ویکسین  ( کو ویکسین ) میں نوزائیدہ بچھڑے کا سیرم  بلکل بھی استعمال نہیں ہوتا اور بچھڑے کا سیرم ، حتمی ویکسین  ٹیکے کا ایک جزو نہیں ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(

U. No.5524

 



(Release ID: 1727541) Visitor Counter : 300