وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کی انکم ٹیکس کے نئے  پورٹل  کے سلسلے میں 22 جون 2021 کو انفوسس کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 15 JUN 2021 8:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 15 جون: وزارت خزانہ ، حکومت ہند کے سینیئر عہدیدار 22 جون ، 2021 کی صبح 11تا 01:00 بجے کے درمیان انفوسس (وینڈر اور ان کی ٹیم) کے ساتھ حال میں لانچ کیے گئے ای فائلنگ پورٹل میں در آئی مختلف طرح کی خرابیوں /تکنیکی پریشانیوں کے سلسلے میں مشاورت کریں گے ۔ آئی سی اے آئی کے ممبران ، آڈیٹرز ، کنسلٹنٹس اور ٹیکس دہندگان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے۔ نئے پورٹل میں متعدد تکنیکی خرابیاں / مسائل ہیں جو ٹیکس دہندگان کے لیے  تکلیف کا باعث بن رہے  ہیں۔ پورٹل میں آنے والی پریشانیوں / مشکلات کے تعلق اسٹیک ہولڈرز سے تحریری درخواستیں بھی  طلب کی گئی ہیں۔  انفسوسس ٹیم کے نمائندے سوالات کے جوابات دینے ، متعلقہ امور کو واضح کرنے اور پورٹل کے کام کاج کے  بارے میں اِن پُٹ حاصل کرنے ، ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کو دور کرنے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔

 

 

ش ح۔ س ک

U No. 5519

 

 


(Release ID: 1727452) Visitor Counter : 227