ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کو اسپیکٹرم مختص کرنے اور ریلوے آپریشن میں چوطرفہ تحفظ کو بڑھاوا دینے کے لئے مزید جدید سگنلنگ حل کا انتظام


انسانی غلطی کے سبب ٹرین تصادم کو ختم کرنے رفتار کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرنے کے لئے مزید سگنل بینڈ وِتھ کی دستیابی؛پہلے مرحلے میں اہم روٹوں کو کوور کرتے ہوئے 37300روٹ کلو میٹر ٹرین تصادم کو روکنے کے سسٹم کو منظوری دی گئی

ہندوستانی ریلوے کو اب تک 2221ریلوے اسٹیشنوں پر الیکٹرونک اِنٹر لاکنگ (ای آئی)سے فروغ ملا ہے

اس کے علاوہ اگلے تین سال میں 1550 ایل ایل ایس مہیا کرنے کا منصوبہ ہے

زیادہ مصروف روٹوں پر موجودہ ٹرینوں کو چلانے کی صلاحیت کو بڑھاوا ملا ہے، 3447روٹ کلومیٹر پر خودکار بلاک سگنلنگ مہیا کی گئی ہے

مشن موڈ میں تقریباً 15000روٹ کلو میٹر مصروف ترین اور مال ڈھلائی والے روٹوں پر خود کار سگنلنگ کی منصوبہ سازی کی گئی ہے

لیول کراسنگ پر تحفظ بڑھانے کے لئے؛ہندوستانی ریلوے 11705لیول کراسنگ پھاٹکوں پر سگنل کے ساتھ اِنٹر لاکنگ مہیا کرتی ہے

حکومت نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں عوامی تحفظ اور تحفظاتی خدمات کے لئے ہندوستانی ریلوے کو 700میگاہارٹز فریکوئنسی بینڈ میں 5 میگاہارٹز اسپیکٹرم مختص کرنے کو منظوری دے دی ہے

ہندوستانی ریلوے کے 92 فیصد روٹوں کو او ایف سی پر مبنی نظام کے سا

Posted On: 15 JUN 2021 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جون2021:

سگنل نظام ٹرین آپریشن میں تحفظ میں اضافہ کرتا ہے۔ ہندوستانی ریلوے میں استعمال میں آنے والے آلات کی جدید کاری اور تبدیلی ایک مسلسل عمل ہے اور اس کی تبدیلی کا عمل آپریشن ضروریات اور وسائل کی دستیابی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ٹرین آپریشن میں تحفظ کو مزید بہتر بنانے اور اضافی لائن صلاحیت پیدا کرنے کے لئے سگنلنگ سسٹم کی جدید کاری کو ہاتھ میں لیا گیا ہے، جس میں یہ چیزیں شامل ہیں-

  1. تحفظ اور لچیلے پن کو بڑھانے کے لئے الیکٹرونک اِنٹر لاکنگ (ای آئی)کا التزام-ٹرین آپریشن میں ڈیجیٹل تکنیک کا فائدہ حاصل کرنے اور تحفظ بڑھانے کے لئے الیکٹرونک اِنٹر لاکنگ کو بڑے پیمانے پراپنا یا جارہا ہے۔ اب تک 30اپریل 2021ء تک 2221اسٹیشنوں پر الیکٹرونک اِنٹر لاکنگ کا انتظام کیا گیا ہے،جس میں ہندوستانی ریل کا 34فیصد حصہ شامل ہے۔ مستقبل میں الیکٹرونک اِنٹر لاکنگ (ای آئی)مہیا کرنے کے لئے بھی پالیسی ساز فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے تین برسوں میں 1550 ای ایل ایس مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔اس سے ٹرین آپریشن کا تحفظ اور اُس کی اہلیت میں اضافہ ہوگا۔
  2. لائن صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئےخودکار بلاک سگنلنگ (اے بی ایس)-ہندوستانی ریلوے کے موجودہ مصروف ترین روٹوں پر زیادہ ٹرینیں چلانے کی غرض سے لائن صلاحیت بڑھانے کے لئے خود کار بلاک سگنلنگ ایک بہت مؤثر حل ہے۔30 اپریل 2021ء تک 3447روٹ کلو میٹر پر خود کار بلاک سگنلنگ مہیا کی گئی ہے۔ہندوستانی ریلوے نے تقریباً 15000روٹ کلومیٹر مصروف ترین اور زیادہ مال ڈھلائی والے راستوں پر خود کار سگنلنگ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔مشن موڈ میں رول آؤٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔خود کار سگنلنگ کے نفاذ سے صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، جس کے نتیجے میں زیادہ ٹرین خدمات ممکن ہوسکیں گی۔
  3. کراسنگ پھاٹکوں پر تحفظ کی سطح-کراسنگ پھاٹکوں پر تحفظ کو لے کر فکر میں اضافہ ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ سگنل کے ساتھ کراسنگ پھاٹکوں کو اِنٹر لاک کرنے سے تحفظ بڑھ جاتا ہے۔ 30 اپریل 2021ء تک ہندوستانی ریلوے نے کراسنگ پھاٹکوں پر حفاظت کے نکتہ نظر سے 11705کراسنگ پھاٹکوں پر سگنل کے ساتھ اِنٹر لاکنگ مہیا کرائی ہے۔
  4. انسانی غلطی کو روکنے کے لئے لوکو پائلٹ کی مدد کی شکل میں خود کار ٹرین حفاظتی نظم(اے ٹی پی)-لوکو پائلٹوں کی مدد کی شکل میں دنیا میں ترقی یافتہ ریلوے سسٹم کے ذریعے اے ٹی پی سسٹم کا استعمال کیا جارہا ہے۔یہ سسٹم لوکو پائلٹ کے ذریعے کسی انسانی غلطی کے سبب تصادم کو روکتے ہیں۔تحفظ میں بہتری کے لئے اب مشن موڈ میں ہندوستانی ریلوے نے اے ٹی پی مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ہندوستانی ریلوے اے ٹی پی نظام کے لئے غیر ملکی ٹیکنالوجی پر منحصر تھی۔ہندوستانی فرموں کے ساتھ ہندوستانی ریلوے نے اب کامیابی کے ساتھ اے ٹی پی کے لئے اندرون ملک لاگت کو متاثر کرنے والی تکنیک وضع کی ہے، جسے ٹرین کولیجن ایوائیڈنس سسٹم(ٹی سی اے ایس)کہا جاتا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت مشن کے تحت ٹی سی اے ایس کو ہندوستان کے قومی اے ٹی پی کی شکل میں اپنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اہم روٹوں کو کوور کرتے ہوئے 37300روٹ کلو میٹر کے لئے ٹی سی اے ایس کو منظوری دی گئی ہے۔ٹی سی اے ایس کے لاگو ہونے سے انسانی بھول کے سبب ٹرین  تصادم ختم ہوجائے گا اور ہندوستانی ریل کی رفتار کی صلاحیت  میں اضافہ ہوگا ،جس سے سفر میں لگنے والا وقت بھی کم ہوجائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آتم نر بھر بھارت مشن کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں عوامی تحفظ اور حفاظتی خدمات کے لئے ہندوستانی ریلوے کو 700 میگا ہارٹز فریکوئنسی بینڈ میں 5میگا ہارٹز اسپیکٹرم مختص کرنے کو منظوری دی ہے۔

اس اسپیکٹرم کے ساتھ ہندوستانی ریلوے نے اپنے روٹوں پر لانگ ٹرم ایولیوشن (ایل ٹی ای)پر مبنی موبائل ٹرین ریڈیو مواصلات مہیا کرنے کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔

منصوبے میں تخمینے کے طورپر 25,000کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی اور یہ منصوبہ اگلے پانچ سال میں پورا ہوجائے گا۔

یہ ریلوے کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے نظم میں ایک نظریاتی تبدیلی ہے۔ یہ موجودہ بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرکے مزید ٹرینوں کو شامل کرنے کے لئے تحفظ میں اصلاح اور لائن صلاحیت بڑھانے میں مدد کرے گا۔جدید ریل نیٹ ورک کے نتیجے میں آمدو رفت کی لاگت کم ہوگی اور صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ساتھ ہی یہ میک اِن انڈیامشن کو پورا کرنے اور روزگار پیدا کرنے کےلئے مینوفیکچرنگ اکائیوں کے قیام کے لئے کثیر ملکی صنعتوں کو راغب کرے گا۔

ہندوستانی ریلوے کے لئے ایل ٹی ای کا مقصد ریلوے کے آپریشن ، تحفظ اور حفاظتی اقدامات کے لئے محفوظ اور قابل اعتماد آواز، ویڈیو اور ڈاٹا مواصلاتی خدمات مہیا کرنا ہے۔ اس کا استعمال درج ذیل کاموں کے لئے ہوگا:

  • خود کار ٹرین تحفظ کے ساتھ جدید کیب پر مبنی سگنلنگ سسٹم کی تعیناتی ، جو ٹرین آپریشن میں تحفظ اور گھنے کوہرے کے دوران مدد کرے۔
  • ڈرائیور ، گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، ٹرین ٹریفک کنٹرولر اور رکھ رکھاؤ والے عملے کے مابین ٹرین آپریشن میں بلارکاوٹ ربط کے ساتھ مشن کریٹیکل وائس کمیونیکیشن کا قیام۔
  • مسافروں کا تحفظ بڑھانے کے لئے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کےتوسط سے محدود ویڈیو (لائیو فیڈ)کی نگرانی۔
  • آئی او ٹی پر مبنی اسیٹ مانیٹرنگ کے لئے خاص طور سے رولنگ اسٹاک ۔
  • ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر مسافر اطلاعاتی نظام (پی آئی ایس)۔

ایل ٹی ای  پہل کے علاوہ ریلوے ٹیلی کام کی دیگر اہم اقدامات یہ ہیں:

  • 6002اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت میں توسیع کی گئی اور 101متوازن اسٹیشنوں کو جلد ہی اس میں کور کیا جائے گا، جس میں سے 70 فیصد اسٹیشن دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس سہولت کا استعمال مسافروں ، مقامی فروخت کنندگان ،قلی وغیرہ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
  • تحفظ میں اصلاح کے لئے 801اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں اور باقی ماندہ اسٹیشنوں کے لئے بھی یہی منصوبہ ہے۔
  • ریلوے کے 92فیصد روٹ کو او ایف سی پر مبنی نظام (62,205روٹ کلومیٹر)کے ساتھ کور کیا گیا ہے۔اس کا استعمال ریلوے کے داخلی مواصلات کے لئے کیاجارہا ہے اور اضافی صلاحیت کا آر سی آئی ایل کے ذریعے کاروباری طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔
  • ہندوستانی ریلوے بڑے پیمانےپر ای- فائلنگ سسٹم کو لاگو کررہا ہے۔انتظامی امور  میں بہتری کے لئے تمام شعبوں، خطوں ، سی ٹی آئی اور پی یو سمیت 185اکائیوں میں ای-آفس مہیا کرایا گیا ہے1.35 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کا استعمال کر رہے ہیں اور اب تک 15.0لاکھ سے زیادہ ای –فائلیں تیار کی گئی ہیں، موجودہ فائلوں کو ڈیجیٹل فائلوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

سگنلنگ اور ٹیلی مواصلات کی موجودہ جدید کاری کے لئے ہندوستانی ریلوے نے تقریباً 55,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقعہ کی ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5503)



(Release ID: 1727367) Visitor Counter : 149