صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
دیہی علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری - افواہیں بنام حقائق
Posted On:
15 JUN 2021 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 جون 2021 :
ٹیکہ کاری خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے توسط سے ٹیکہ کاری کے لئے پیشگی - رجسٹریشن اور وقت (اپائنٹمنٹ) کی پہلے سے بکنگ کرانا ضروری نہیں ہے۔
18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد سیدھے قریبی ٹیکہ کاری مرکز پر جاسکتا ہے ، جہاں ٹیکہ کاری کرنے والا کارکن اس کا آن - سائٹ رجسٹریشن کرتا ہے اور اسی وقت ٹیکہ لگا دیتا ہے۔ اس بندوبست کو ‘‘ واک -ان ’’ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
کو-ون پر کامن سروس سنٹرز (سی ایس سی ) کے توسط سے آسانی کے ساتھ رجسٹریشن ، کو-ون پر رجسٹریشن کرانے کے مختلف طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے۔ ہیلتھ ورکرز آشا کارکن جیسے مدد فراہم کرانے والے ملازمین دیہی علاقوں اور جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے مستفیضین کو قریب کے ٹیکہ کاری مراکز پر سیدھے آن -سائٹ رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کے لئے جمع کرتے ہیں ۔ 1075 ہیلپ لائن کے توسط سے رجسٹریشن کی سہولت بھی شروع کردی گئی ہے۔
خاص طور پر دیہی علاقوں کے لئے مذکورہ بالا سبھی طریقے اپنا کام کررہے ہیں اور دیہی علاقوں میں ٹیکہ کاری تک انصاف پر مبنی رسائی کو ممکن بنارہے ہیں۔ یہ اس حقیقت سے واضح ہے کہ 13 جون 2021 تک کوون پر رجسٹریشن کل 28.36 کروڑ فیض یافتگان میں سے 16.45 کروڑ (58 فیصد) فیض یافتگان کو آن سائٹ موڈ میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی 13 جون 2021 تک کوون میں درج کل 24.84 کروڑ ٹیکوں کی خوراک میں سے 19.84 کروڑ خوراک (ٹیکوں کی کل خوراکوں کا تقریباً 80 فیصد ) آن سائٹ / واک ان ٹیکہ کاری کے توسط سے فراہم کئے گئے ہیں۔
01 مئی 2021 سے لے کر 12 جون 2021 تک ٹیکہ کاری کی خدمات فراہم کرنے والے کل 103585 کووڈ ٹیکہ کاری مراکز (سی وی سی) میں سے 26114 سب ہیلتھ مراکز ، 26287 پرائمری ہیلتھ مراکز اور 9441 کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں چل رہے ہیں۔ یہ کل ٹیکہ کاری مراکز کا 59.7 فیصد ہے۔ سب ہیلتھ سنٹرز، پرائمری ہیلتھ سنٹرز اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں چلنے والے یہ سبھی سی وی سی دیہی علاقوں میں واقع ہیں جہاں لوگ آن -سائٹ رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کے لئے براہ راست جاسکتے ہیں۔
کوون پر ریاستوں کے ذریعہ اب تک دیہی یا شہروں کی شکل میں درجہ بندی کل 69995 ٹیکہ کاری مراکز میں سے 49883 ٹیکہ کاری مراکز یعنی 71 فیصد ٹیکہ کاری مراکز دیہی علاقوں میں واقع ہیں۔
قبائلی علاقوں میں ٹیکہ کاری کا کوریج - 3 جون 2021 تک کو-ون پر دستیاب اعداد وشمار کے مطابق -
- قبائلی ضلعوں میں یومیہ دس لاکھ (ملین ) کی آبادی میں ٹیکہ کاری قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
- 176 قبائلی ضلعوں میں سے 128 ضلع ٹیکہ کاری کے آل انڈیا کوریج سے بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔
- قبائلی ضلعوں میں قومی اوسط کے مقابلے زیادہ واک ان ٹیکہ کاری ہورہی ہے۔
- قبائلی ضلعوں میں ٹیکہ کاری کئے گئے لوگوں کا صنفی تناسب بھی بہتر ہے۔
|
قومی
|
قبائلی ضلع
|
فی دس لاکھ کی آبادی پر خوراکوں کی کل تعداد
|
1,68,951
|
1,73,875
|
مرد : خواتین تناسب
|
54 : 46
|
53 : 47
|
واک -ان : آن لائن ٹیکہ کاری
|
81 : 19
|
88:12
|
مندرجہ بالا اعدادوشمار دیہی- شہری تقسیم کے بارے میں افواہ / غلط فہمی کو دور کرتے ہیں کیونکہ کو-ون نظام ملک کے دیہی علاقوں میں اور خاص طور سے دوردراز کے علاقوں میں ٹیکہ کاری کی ریکارڈنگ کی سہولت کے لئے ایک پوری طرح سے ایک لچکدار اور شمولیاتی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:5493)
(Release ID: 1727358)
Visitor Counter : 248