سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جرمن صنعتوں اور صنعتی تحقیق و ترقی کے اداروں میں، صنعتی نمائش کے لئے، نوجوان ہندوستانی محققین کی مدد کے لئے، آئی جی ایس ٹی سی انڈسٹریل فیلوشپ کا آغاز کیا گیا

Posted On: 15 JUN 2021 2:19PM by PIB Delhi

انڈو جرمن سنٹر برائے سائنس اور ٹکنالوجی (آئی جی ایس ٹی سی) صنعتی فیلوشپ پروگرام کا آغاز،حکومت ہند کےمحکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری، پروفیسر آشوتوش شرما نے 14 جون 2021 کو آئی جی ایس ٹی سی کے 11 ویںیوم تاسیس کے موقع پر کیا۔

پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ، ’’فیلوشپ صلاحیت پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی اور طلبا کو صنعتی اور تحقیقی حلوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دے گی۔ اس سے نوجوان محققین کو جرمن نظام میں عملی تحقیق ، ٹکنالوجی کی ترقی اور صنعتی تجربے کی ترغیب ملے گی۔‘‘

آئی جی ایس ٹی سی انڈسٹریل فیلوشپ، نوجوان ہندوستانی پی ایچ ڈی  کےطلباء اور سائنس اور انجینئرنگ کے بعد ڈاکٹریٹ کے محققین کو، جرمن صنعتوں اور صنعتی تحقیق و ترقی کے اداروں میں صنعتی نمائش کے لئے مدد کرے گی۔

ایک سال کی زیادہ سے زیادہ مدت کے لئے پرکشش گرانٹ کے ذریعہ اس  کا مقصد نوجوان ہندوستانی محققین کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ قابل عمل تحقیق کو آگے بڑھائیں اور ایک اعلی درجے کی جرمن صنعتی ماحول کی نمائش کے ذریعہ جدت طرازی اور ٹکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنی صلاحیت میں اضافہ کر سکے۔

اس پروگرام کا آغاز ہندوستانی اور جرمنی کی حکومتوں ، صنعتوں اور اکیڈمیا کے نمائندوں کے شریک صدر نشینوں اور آئی جی ایس ٹی سی گورننگ باڈی کے ممبروں کی موجودگی میں ایک ورچول اجلاس میں کیا گیا۔

ڈی ایس ٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے سربراہ، ایس کے ورشنی اور ہندوستانی شریک چیئرمین ، آئی جی ایس ٹی سی نے ، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سنٹر نے صنعتوں کی قابل عمل تحقیق اور ٹکنالوجی کی ترقی میں، ہند -جرمن تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے لئے ایک اہم مقام تیار کیا ہے۔ انہوں نے تمام سائنسی ایجنسیوں اور صنعت سے صنعتی مطابقت کے دوطرفہ سائنسی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے مرکز کی خدمات کو بروئے کار لانے کی تاکید کی۔

بی ایم بی ایف اور جرمن شریک چیئر ، آئی جی ایس ٹی سی ، کیتھرین میئرس نے کہا ، ’’اس پروگرام سے باصلاحیت ہندوستانی محققین کو جرمن کمپنیوںیا سرکاری اداروں کے ساتھ عملی سائنس کے لئے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ساتھیوں کی حیثیت سے ، وہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا ، ’’چونکہ یہ مرکز صنعت کے زیرقیادت اور علمی / تحقیقی تنظیموں کی تحقیق کی تائید کررہا ہے ، لہذا یہ ایک انوکھا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جس کو نئے اشتراک کاروں کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔‘‘

آئی جی ایس ٹی سی کو صنعت کی تحقیقی و ترقی کی نیٹ ورکنگ کو صنعت کی شراکت داری ، قابل اطلاق تحقیق اور ٹکنالوجی پر زور دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے، ہندوستانی حکومت کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور جرمنی کے وفاقی وزارت تعلیم و تحقیق (بی ایم بی ایف) نے قائم کیا تھا۔

آئی جی ایس ٹی سی ، اپنے فلیگ شپ پروگرام '2 + 2 پروجیکٹس' کے ذریعے ، ہندوستان اور جرمنی میں تحقیق اور تعلیمی اداروں اور سرکاری / نجی صنعتوں کی طاقت کو یکجا کرکے جدت پر مبنی تحقیق و ترقی کے پروجیکٹس کی حمایت کر رہا ہے۔

زمروں، اہلیت ، گرانٹ اور فیلوشپ کے رہنما اصولوں کے بارے میں مزید معلومات www.igstc.org پر مل سکتی ہیں۔

Description: C:\Users\sdash1\Desktop\DST1\igstc\Foundation day\6328df89-ce48-4998-8cfd-06c2695ee92b.jpgDescription: C:\Users\sdash1\Desktop\DST1\igstc\Foundation day\fea5a8e8-4eca-4194-8473-83576cd96b61.jpg

Description: C:\Users\sdash1\Desktop\DST1\igstc\Foundation day\fd36c8a4-afa3-47e3-92af-2aa9b68d517d.jpgDescription: C:\Users\sdash1\Desktop\DST1\igstc\Foundation day\f8b6d5e7-d215-4b55-9af0-34c81af4cd7c.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G9EZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0061YWB.jpg

*****

U.No.5496

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1727327) Visitor Counter : 211