محنت اور روزگار کی وزارت

سماجی تحفظ سے متعلق ضابطے  2020 کے تحت ملازمین کی معاوضے سے متعلق ضابطوں کے مسودے کا نوٹیفیکیشن جاری

Posted On: 15 JUN 2021 2:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی محنت و روزگارکی وزارت نے، 03.06.2021 کو،  شراکت داروں سے اعتراضات اور تجاویزات مدعو کرنے کے لئے، اگرچہ کوئی ہے تو، سماجی تحفظ سے متعلق ضابطے  2020 کے تحت ملازمین کے معاوضے سے متعلق ضابطوں کے مسودے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔  اس طرح کے اعتراضات اور تجاویز ضابطوں کے مسودے کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 45 دن کی مدت میں پیش کئے جا سکتے ہیں۔

سماجی تحفظ سے متعلق ضابطہ 2020، منظم اور غیر منظم شعبوں میں ملازمین اور کارکنوں کو معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ، سماجی تحفظ سے متعلق قوانین میں ترمیم اوراسے مستحکم کرتا ہے۔

سماجی تحفظ کوڈ 2020 کا چیپٹرVII (ملازمین کے معاوضے)، مہلک حادثات ، سنگین جسمانی چوٹوں یا پیشہ ورانہ بیماریوں کی صورت میں، معاوضے کے لئے، آجر کی ذمہ داری سے متعلق دفعات کا احاطہ کرتا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ملازمین کے معاوضے کے قواعد کے مسودے میں، دعوییا تصفیے کے لئے درخواست کے طریقہ کار ، معاوضے کی تاخیر سے ادائیگی کے لئے شرح سود ، کارروائی کا مقام اور معاملات کی منتقلی ، نوٹس اور ایک مجازاتھارٹی سے دوسری کو رقم کی ترسیل کے طریقے سے متعلق دفعات کی فراہمی، معاوضے کے طور پر ادا کی جانے والی رقم کی منتقلی کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ انتظامات شامل ہیں۔

ضابطہ برائے سوشل سیکیورٹی ، 2020 کے تحت عمارتی اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کے لئے، ملازمین کے مستقبل پروڈنٹ فنڈ ، ملازمین اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ، گریجوٹی، زچگی فائدہ ، سماجی تحفظ اور سیس سے متعلق ہے نیزغیر منظم، گگ ورکروں اور پلیٹ فارم ورکرز کے لئے سماجی تحفظ  کے لئے ہے۔ روزگار سے متعلق معلومات کو 13.11.2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

ضابطہ برائے سماجی تحفظ (ملازمین کے معاوضے) (سنٹرل) کے ضابطے، 2021 (ہندی اور انگریزی میں) کا مسودہ  https://labour.gov.in/whatsnew/draft-social-security-employees-compensationcentral-rules-2021-framed-inviting-objections پر رسائی کر کےحاصل کیا جاسکتا ہے ۔

*****

U.No.5495

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1727318) Visitor Counter : 254