امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بھار ت سرکار کے نیفیڈ(این اے ایف ای ڈی)نے صحت مند زندگی کو بڑھاوا دینے کے لئے’ فورٹیفائیڈ رائس بران آئل لانچ کیا
یہ مستقبل میں درآمد شدہ خوردنی تیل پر ملک کی کھپت کے انحصار کو کم کرنے میں مدد کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے:سیکریٹری محکمہ غذاوعوامی تقسیم نظام،جناب سدھانشو پانڈے
اس سے ہندوستانی خوردنی تیل تیار کرنے والوں کو مزید مواقع حاصل ہوں گے اور وزیر اعظم کی آتم نر بھر بھارت پہل کو رفتار ملے گی:سدھانشو پانڈے
Posted On:
15 JUN 2021 3:59PM by PIB Delhi
غذا اور عوامی تقسیم نظام کے سیکریٹری جناب سدھانشو پانڈے نے آج ’’نیفیڈ فورٹیفائیڈ رائس بران آئل‘‘کی ای-لانچ کیا۔ اس موقع پر جناب سدھانشو پانڈنے کہا کہ نیفیڈ کی اس پہل سے مستقبل میں درآمد شدہ خوردنی تیل پر ملک کی کھپت کا انحصار کافی کم ہوجائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے ہندوستانی خوردنی تیل مینوفیکچررز کو مزید مواقع حاصل ہوں گے اور وزیر اعظم کی آتم نر بھر بھارت پہل کو بھی رفتار ملے گی۔ اس چال کی بھوسی کے تیل کا کاروبار نیفیڈ (نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمٹیڈ)کے ذریعے کیا جائے گا۔
جناب ارون سنگھل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، غذائی تحفظ اور معیارات اتھارٹی کے ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ، جناب سنجیو کمار چڈھامنیجنگ ڈائریکٹر نیفیڈ اور جناب آتش چندرا چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)بھی اس ای-لانچ کے موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر ایف سی آئی کے سی ایم ڈی نے بتایا کہ حال ہی میں نیفیڈ اور ایف سی آئی کے درمیان فورٹیفائیڈ چاول کی مغز کی تیاری اور کاروبار کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اس پہل کے بارے میں جناب سنجیو کمار چڈھا منیجنگ ڈائریکٹر نیفیڈ نے بتایا کہ اس پہل سے نیفیڈ برانڈڈ اعلیٰ قسم کے چاول کی بھوسی کا تیل آسانی سے دستیاب ہوگا، جس سے اندرون ملک تیل تیار کرنے والی صنعت کو بڑھاوا ملے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چاول کی بھوسی کے تیل کے کئی صحت مند فوائد ہیں۔جس میں کم چربی والی اشیاء اور غذائی اجزاء کے شامل ہونے کی وجہ سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ ایک بوسٹر کی شکل میں بھی کام کرتا ہے اور اس میں وٹامن ای کی اعلیٰ مقدار شامل ہوتی ہے، جو کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اور اعلیٰ تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ذریعے اس تیل کی سفارش دوسرے خوردنی تیلوں کے مقابلے اعلیٰ متبادل کے شکل میں کی جاتی ہے۔نیفیڈ کے رائس بران آئل کو فورٹیفائیڈ کیا جائے گااور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اس میں اضافی غذائی اجزاء اور وٹامن شامل ہوں۔ایف ایس ایس اے آئی کے مطابق فورٹیفائیڈ تیل ایک شخص کو وٹامن اے اور ڈی کے لئے منظم غذا کے استعمال کا 30-25فیصد پورا کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔نیفیڈ فورٹیفائیڈ رائس بران آئل تمام نیفیڈ اسٹورس اور مختلف آن لائن پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5504)
(Release ID: 1727294)
Visitor Counter : 291