وزارت خزانہ

انکم ٹیکس فارم15سی اے؍15 سی بی کی الیکٹرونک فائلنگ میں راحت

Posted On: 14 JUN 2021 5:47PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ایکٹ 1961کے مطابق فارم 15سی اے؍15سی بی کو الیکٹرونک شکل میں پُر کیا جانا ضروری ہے۔موجودہ وقت میں ٹیکس دہندگان کسی بھی غیر ملکی ترسیلات زر کے لئے نامزد شدہ ڈیلر کو متعلقہ کاپی پیش کرنے سے پہلے ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 15 سی اے کے ساتھ فارم سی بی میں چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ سرٹیفکیٹ جہاں لاگو ہو کو بھی اپ لوڈ کرتےہیں۔

پورٹل www.incometax.gov.inپرانکم ٹیکس فارم 15سی اے ؍15سی بی کی الیکٹرونک فائلنگ میں ٹیکس دہندگان کو ہورہی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان 30 جون تک مقرر شدہ ڈیلروں کو مینول شکل میں مذکورہ فارم پیش کرسکتےہیں۔منظور شدہ ڈیلروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ غیر ملکی مالی لین دین کے مقصد سے 30 جون 2021ء تک اس طرح کے فارم کو لازمی طور پر قبول کرلیں۔ ان فارم کو بعد میں اپ لوڈ کرنے کے لئے ایک خصوصی سہولت نئے ای –فائلنگ پورٹل پر مہیا کرائی جائے گی،تاکہ دستاویز شناخت نمبر کو وضع (جنریٹ)کرنا ممکن ہوسکے۔

 


******

ش ح۔ج ق۔ن ع

(14.06.2021)

(U: 5463)


(Release ID: 1727110) Visitor Counter : 217