بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی کو ہائیڈروجن ایندھن کے خلیئے پر مبنی آزمائشی پروجیکٹوں کیلئے دلچسپی کے اظہار پر مبنی بولیاں مطلوب  ہیں


یہ آزمائشی پروجیکٹ این ٹی پی سی پلانٹ کے احاطوں میں ہی قائم کئے جائیں گے

Posted On: 14 JUN 2021 11:27AM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت ،بھارت کی بجلی تیار کرنے والی سب سے بڑی مربوط کمپنی، این ٹی پی سی نے این ٹی پی سی کے احاطوں میں دو آزمائشی پروجیکٹ قائم کرنے کی غرض سے دلچسپی کے اظہار پر مبنی عالمی بولیاں(ای او آئی) طلب کی ہیں۔ یہ پروجیکٹ ہیں،آزادانہ طور پر کام کرنے والا ایندھن کے خلیئے پر مبنی محفوظ بجلی کا نظام ، اور الیکٹرولائزر کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروجن کی تیاری کے ساتھ آزادانہ طورپر کام کرنے والا ایندھن کے خلیئےپرمبنی مائیکروگرڈ نظام۔ این ٹی پی سی ان پروجیکٹوں پر عمل درآمد اور انہیں تجارتی طور پر زیادہ قابل عمل بنانے کیلئے اشتراک کرےگا۔

یہ ہائیڈروجن ٹیکنو لوجیز اختیار کرنے کی سمت این ٹی پی سی کے ابتدائی اقدامات کے عین مطابق ہے اس نے بجلی گھر کی نالیوں کی گیس سے حاصل کی گئی کاربن مربوط کرنے والامیتھانول اور برقی او کے ذریعہ تحلیل شدہ ہائیڈروجن تیار کرنے کی غرض سے پہلے ہی ایک تجرباتی عمل کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کاربن حاصل کرنے اور گرین ہائیڈروکاربن کے امتزاج یا مرکبات کے شعبے میں ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کی جانب ایک امکانی حل ہے۔

اس پہل کو آگے لے جاتے ہوئے ، این ٹی پی سی بجلی سے متعلق ضروریات کے بیک اپ کیلئے ہائیڈروجن پر مبنی ایندھن کے خلیوں – برقپاش نظام کے استعمال کی گنجائش کیلئے کوشش کررہا ہے۔ اس وقت بجلی کے بیک اپ ضروریات اور بہت چھوٹی گرڈ سے متعلق ایپلی کیشنز کو ڈیزل پر مبنی بجلی کے جنریٹرس سے پورا کیا جارہا ہے ۔ انہیں ہائیڈروجن پر مبنی ٹیکنولوجیوں کے جلد اختیار کرنے کے معاملے کے طور پر دیکھتے ہوئے، این ٹی پی سی ایسے حل تلاش کرنے کیلئے کام کررہا ہے جو ڈیزل جنریٹرس کا آلودگی سے پاک ایک متبادل ہو۔

*************

 

ش ح-ع م- م ش

U. No.5440


(Release ID: 1726906) Visitor Counter : 195