وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے عزت مآب نفتالی بینیٹ کو اسرائیل کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی


وزیراعظم نے ہند۔ اسرائیل کلیدی شراکت داری کے لئے عزت مآب بنجامن نیتن یاہو سے اظہار ممنونیت کیا

Posted On: 14 JUN 2021 10:45AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہزایکسیلینسی نفتالی بینیٹ کو اسرائیل کے وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ‘‘ عزت مآب نفتالی بینیٹ، اسرائیل کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد ۔  ہم اگلے سال اپنے سفارتی رشتوں میں بہتری کے 30 سال کا جشن منانے جارہے ہیں، میں آپ سے ملاقات کرنے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کلیدی رشتوں کو مزید استحکام بخشنے کے لئے انتظار کررہا ہوں،@IsraeliPM’’

 

 

وزیراعظم نے ہند۔  اسرائیل کلیدی شراکت داری کے  سلسلے میں ان کی قیادت اور ذاتی دلچسپی کے لئے عزت مآب بنجامن نیتن یاہو کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا‘‘ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ آپ کی مدت کار مکمل ہونے پر، میں آپ کی قیادت اور ہند۔ اسرائیل کلیدی شراکت داری کے سلسلے میں  آپ کی ذاتی دلچسپی کے لئے زبردست ممنونیت کااظہار کرتا ہوں۔@netanyahu.’’

 

 

 

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

 

U- 5438



(Release ID: 1726885) Visitor Counter : 183