حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے ذریعے کووڈ – 19 پروجیکٹوں میں آسانی پیدا کی گئی : اسپتالوں کی توسیع

Posted On: 13 JUN 2021 11:02AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13 جون ، 2021/چونکہ ملک کے مختلف علاقوں میں کووڈ – 19 کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، لہذا اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے پر کافی دباؤ تھا۔ اختراعی انداز کے موڈیولر اسپتالوں نے اس دوران کافی زیدہ راحت فراہم کیں۔ موڈیولر اسپتال ، اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی ایک توسیع ہے اور اِسے اسپتالوں کی موجودہ عمارتوں سے متصل کر کے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ حکومت ہند کے تحت پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر  (او / او پی ایس اے، جی او آئی) نے پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں ، عطیہ دینے والی تنظیموں اور افراد کو مدعو کیا ہے کہ وہ قومی اہمیت کے مختلف پروجیکٹوں کی مدد کریں۔  پروجیکٹ ایکسٹینشن اسپتال ایسی ہی ایک پہل ہے ۔ او / او پی ایس اے کے ذریعے اُن ریاستوں میں تقریباً 50 اسپتالوں کی ضرورتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن سے کووڈ – 19 کے زیادہ کیسوں کی اطلاع ملی ہے ۔

موڈیولس ہاؤسنگ ایک اسٹارٹ اپ ہے، جسے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مدراس (آئی آئی ٹی – ایم) میں قائم کیا گیا ہے۔ اس اسٹارٹ اپ کے ذریعے میڈی کیب اسپتال تیار کیے گئے ہیں۔ اس سے تین ہفتے کے اندر اندر 100 بستروں والی ایک توسیعی سہولت قائم ہو سکی ہے۔ میڈی کیب اسپتالوں کو انتہائی نگہداشت والے یونٹوں کے مخصوص حصوں کی صورت میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں  زندگی بچانے والے مختلف آلات اور طبی آلات موجود ہیں ۔ اِن ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جانے والے اسپتالوں کی برقرار رہنے کی مدت تقریباً 25 سال ہے اور انہیں  ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے اندر اندر مستقبل میں کسی آفت کی صورت میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ تیزی سے کام پر لگائے جانے والے اِن اسپتالوں سے کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں خاص طور پر دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں صحت سے متعلق بڑے بنیادی ڈھانچے میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے میں مدد مل سکیں گی۔ او / او پی ایس اے ملک کے مختلف علاقوں میں اِن پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے سی ایس آر  مدد حاصل کرنے کے تئیں سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

موڈیولس ہاؤسنگ نے امریکی – بھارتی فاؤنڈیشن (اے آئی ایف) کی مدد سے میڈی کیب توسیعی اسپتال قائم کرنا شروع کیے ہیں۔ ٹکسس انسٹرومنٹس، زیسکالر ، پی این بی ہاؤسنگ ، گولڈ مین سیکس، لینوو اور نیس کوم فاؤنڈیشن نے بھی سی ایس آر سے  مدد کی ہے۔ 100 بستروں والے اسپتالوں کا پہلا بیچ بلاس پور (چھتیس گڑھ) ؛ امراوتی، پنے اور جالنا (مہاراشٹر)؛ موہالی (پنجاب) اور رائے پور (چھتیس گڑھ)، بینگلورو (کرناٹک)  میں سے ہر ایک میں  20 ، 50 اور 100 بستر پہلے مرحلے میں قائم کیے جائیں گے۔

پی ایس اے کے دفتر نے پنجاب اور چھتیس گڑھ میں کئی جگہوں پر موڈیولر اسپتال شروع کرنے کے لیے ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے گرداس پور اور فرید کوٹ (پنجاب ) میں 48 بستروں والے موڈیولر اسپتالوں پر کام شروع کیا ہے۔ رائے پور ، جیش پور، بیمیتارا، کانکیر اور گوریلا میں کئی اسپتالوں میں آئی سی یو کی توسیع کا کام بھی جاری ہے۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے اس پتے پر لکھیں  industry-engagement[at]psa[dot]gov[dot]in

کووڈ – 19 سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے براہے کرم اس پیج https://www.psa.gov.in/innovation-science-bharat  کو دیکھیں۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5413



(Release ID: 1726790) Visitor Counter : 357