بجلی کی وزارت
پاور گرڈ کی کُل ہند کووڈ ٹیکہ کاری مہم جاری
Posted On:
12 JUN 2021 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی:12جون،2021۔پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ) حکومت ہند کی وزارت بجلی کے تحت ایک مہارتن سرکاری سیکٹر کی کمپنی پی ایس یو ہے۔ پاور گرڈ نے اپنے ملازمین اور اس کے اہل خانہ کووقت پر مدد دیکر کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کیلئے ایک وسیع نقطہ نظر اپنایا ہے۔ کئی اقدامات میں سب سے اہم اور بروقت پہل پاورگرڈکے مختلف دفاتر میں ٹیکہ کاری مہم کی اسکیم تھی۔
حکومت ہند کے ’دوائی بھی کڑائی بھی‘ کے مشن کے مطابق پاور گرڈ مغربی خطہ-1 میں ناگپور میونسپل کارپوریشن (این ایم سی) کے اشتراک سے ناگپور میں ایک ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں ملازمین ان کے اہل خانہ او رٹھیکے پرکام کرنے والوں کے علاوہ 45 برس اور اس سے زیادہ عمر گروپ کے سیکورٹی اہلکاروں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں کُل 40 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ناگپور میں واک ہاٹ اسپتال کے تعاون سے منعقدہ ایک دیگر ٹیکہ کاری کیمپ میں تقریباً 143 لوگوں کو ٹیکہ لگایاگیا۔ ممبئی میں واقع ہیرا نندانی اسپتال میں 10 جون2021 کو نوی ممبئی اوررابطہ دفتر کے ملازمین ،ان کےاہل خانہ اور ٹھیکہ پر کام کرنےوالے ورکروں کیلئے منعقدہ ٹیکہ کاری کیمپ میں 55لوگوں کو ٹیکہ لگایاگیا۔
این ای آر پی ایس آئی پی، امنگاؤں میں11 جون 2021کو زیرتعمیر 220کل واٹ جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن، امنگاؤں میں کام کرنےوالےملازمین ،ان پر منحصر افراد اور کنٹریکٹ ورکروں کیلئے ٹیکہ کاری پروگرام کاانعقادکیاگیا تھا۔ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد ایکسیل کیئر اسپتال ،گھے کے اشتراک سے کیا گیا۔ اس کیمپ سے 130 افراد مستفید ہوئے۔
پاور گرڈ مشرقی خطہ-II علاقائی ہیڈ کوارٹر کولکاتا میں ملازمین اور ان کے خاندان کے اراکین ، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندان کے اراکین ، وفات پاگئے ملازمین کے خاندان کے اراکین، آر ایچ کیو، راجرہاٹ ذیلی اسٹیشن ، سبھاش گرام ذیلی اسٹیشن، کلیانی تعمیراتی آفس، ای آر ایل ڈی سی، سی ای اے، ای آر پی سی اور سی اے جی کے اے ایم سی ملازمین کیلئے ایک کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ اس کیمپ میں کُل 311 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ اس میں سب سے پہلے ایک وفات پاگئے ملازم کی بیوہ کو ٹیکہ لگایا گیا۔ یہ سبھی وفات پاگئے ملازمین کو شاندار خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کیلئے ایک یقین دلانے کے طور پر تھا کہ پاور گرڈ ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔
7جون 2021 کو شمالی خطہ -1، فرید آباد ، علاقائی ہیڈ کوارٹرس نے 150 سے زیادہ لوگوں کوٹیکہ لگایا ، ان میں بلبھ گڑھ، مہارانی باع، کٹوریا سرائے، نئی دہلی کی نئی تقرریوں سمیت آر ایچ کیو ، کارپوریٹ سینٹر اور کنٹریکچول ورکرس اوران کے اہل خانہ شامل تھے۔ یہ ٹیکہ کاری ابھیان فرید آباد میں واقع کیو آر جی ہیلتھ اسپیشلٹی اسپتال کے تعاون سے چلایا گیا۔
جنوبی خطہ-1 نے گوٹی او چلکاروپیٹا میں ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کیے۔ ان ٹیکہ کاری کیمپوں نے پاور گرڈ کے دفتر میں دیگر خدمات انجام دینے والے جیسے ڈرائیوروں ، سیکورٹی اہلکاروں، کنٹریکچول ورکروں اور ان کے اہل خانہ کو بھی سہولت فراہم کی ہے۔
سرکاری تعاون سےبھیواڑی ذیلی اسٹیشن پر 5 جون 2021 کو تیسرے مرحلے کاٹیکہ کاری کیمپ منعقدکیاگیا۔ اس میں ملازمین کے خاندان کے اراکین اور بھیواڑی و نیم راناکے کنٹریکچول ورکروں سمیت 70 لوگوں نے ٹیکہ لگوایا۔ مئی 2021 سے مرحلہ وار طریقے سے ایسے کیمپوں میں کُل 180 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
دہرہ دون میں واقع سرکاری اسپتال، وکاس نگر کے اشتراک سے 18 سال سے زیادہ عمر گروپ کے ملازمین اور معاون ملازمین کی کورونا ٹیکہ کاری کیلئے پاور گرڈ دہرہ دون نے وکاس نگر میں واقع سنت نرنکاری ست سنگ بھون میں دو روزہ خصوصی ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میں کُل 43 ملازمین اور معاون ملازمین مستفید ہوئے اور ان کو ٹیکہ لگایا گیا۔
پاور گرڈ کا راوڑ قلعہ ذیلی اسٹیشن آؤٹ سورس کئے گئے ورکروں کے اہل خانہ کی مدد کرنے اورکووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی اپنی عہد بستگی کے ساتھ راوڑقلعہ میونسپل کارپوریشن کے تال میل سے نزدیکی مرکز میں ٹیکہ کاری کیلئے سلاٹ بکنگ کا انتظام کیا۔ پاور گرڈ ٹیم نے 100 سے زیادہ سلاٹ بُک کئے اور 100 لوگوں کو ٹیکہ بھی لگوایا۔ اس کے ساتھ ہی راوڑقلعہ ذیلی اسٹیشن نے سبھی ملازمین ، معاون عملہ اور ان کے اہل خانہ کیلئے ٹیکہ کاری کاکام پوراکرلیا ہے۔ آس پاس کے دیہی باشندوں کیلئے 4جون2021 کو ایس ڈی ایچ، پان پوش اسپتال نے راوڑقلعہ ذیلی اسٹیشن، اڈیشہ کے اشتراک سے ماس آر اے ٹی (ریپڈ انٹیجین ٹیسٹ- اڈوانسڈ ) منعقد کیا تھا۔
اسی طرح کنیہا ایچ وی ڈی سی اسٹیشن پر کنیہا ذیلی اسٹیشن اور رینگالی ذیلی اسٹیشن ، اڈیشہ پروجیکٹس کے ملازمین اور معاون عملہ کیلئے ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی۔ اس کیمپ میں تقریباً 98 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:5404
(Release ID: 1726746)
Visitor Counter : 222