محنت اور روزگار کی وزارت

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقو ں میں میونسپل ادارو ں  کے کیجوئل اور کانٹریکٹچوئل ملازمین کے لئے ای ایس آئی کوریج

Posted On: 10 JUN 2021 3:59PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) سنتوش کمار گنگوار نے آج ملک میں میونسپل اداروں میں کام کرنے والوں سبھی کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین کے لئے امپلائیڈ اسٹیڈ انشورنس ایکٹ 1948 (ای ایس آئی  ایکٹ) کےتحت کوریج کی توسیع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ  میونسپل کارپوریشن  / کونسل میں ان کے متعلقہ دائرہ اختیار میں کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین  کی کوریج کے تعلق سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے ایس ایس آئی ایکٹ کے تحت   مناسب حکومتیں ہونے کی وجہ سے ایس ایس آئی کارپوریشن کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اس معاملے کو اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کوریج کی ان کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین  / ایجنسیوں/ اداروں تک توسیع  کی جائے گی ، جو مرکزی حکومت کی ای ایس آئی ایکٹ ۔1948 کے تحت پہلے سے ہی نوٹیفائیڈنافذ شدہ ایریاز کے دائرے میں ہیں۔

قومی راجدھانی خطہ دہلی کے لئے ، مرکزی حکومت کے ایس ایس آئی ایکٹ کے تحت مناسب حکومت ہونے کی وجہ سے  ،محنت اور روزگار کی وزارت نے دہلی کے این سی ٹی میں میونسپل کارپوریشنوں/ کونسلوں میں کام کرنے والے کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین کی ای ایس آئی ایکٹ کے تحت کوریج کے لئے پہلے سے ہی 7 جون 2021 کو مجوزہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر موصوف نے آگے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف میونسپل اداروں میں بڑی تعداد میں کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین کام کررہے ہیں ۔ حالانکہ ، میونسپل کارپوریشنوں/ کونسلوں کے مستقل ملازم نہ ہونے کی وجہ سے ، یہ ملازمین سماجی تحفظ کے دائرے سے باہر رہتے ہیں جو انہیں کافی زدپذیر بنا دیتا ہے۔ انہوں نے آگے بتایا کہ اسی مسئلے کے حل کے لئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

جناب گنگوار نے کہا کہ میونسپل اداروں کے ساتھ کام کرنے والے کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین کی ای ایس آئی کوریج افرادی قوت کی ایک بہت ہی کمزور طبقے کو سماجی تحفظ کور فراہم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ یہ اس حصے کی افرادی قوت اور ان کے کنبوں کے سماجی معیار کو بلند کرنے میں تعاون دے گا۔

ایک بار متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی ای ایس آئی کوریج کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ، میونسپل اداروں میں کام کرنے والے کیجوئل اور کانٹریکچوئل ملازمین ای ایس آئی ایکٹ کے تحت دستیاب فوائد حاصل کرسکیں گے۔ ان فوائد میں بیماری کا فائدہ، میٹرنٹی فائدہ، معذوری سے متعلق فائدہ، منحصر ہونے کا فائدہ اور آخری رسومات پر ہونے والے اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ یہ ملازمین پورے ملک میں  ای ایس آئی سہولیات کے بڑے نیٹ ورک یعنی 160 اسپتالوں اور 1500 سے زیادہ ڈسپینسریز کے توسط سے طبی خدمات کا فائدہ اٹھانے کے مجاز ہوں گے۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:5399)

 


(Release ID: 1726689) Visitor Counter : 215