ریلوے کی وزارت
ریلوے کو ہندوستان خصوصاً ممبئی میں مانسون کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے:جناب پیوش گوئل
جناب پیوش گوئل نے مانسون کے تعلق سے ریلوے کی تیاریوں کا جائزہ لیا
وزیر ریل نے مانسون کی بارش سے نمٹنے میں ریلوے کے تکنیکی اور سول ورک کی پہل اور کارکردگی کا مطالعہ کرنے کے لئے IIT ممبئی جیسے اداروں کے ساتھ شراکت پر زور دیا
ریلوے کی خدمات بلا تعطل اور بحفاظت جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے جدت اور سخت محنت کو شعار بنائیں: جناب گوئل
عام شہریوں اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانا ازحد ضروری
پانی جمع ہوجانے کی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے: جناب گوئل
Posted On:
10 JUN 2021 7:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 جون : ہندوستان اور ممبئی میں ریلوے کو مانسون کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی ازحد ضرورت ہے۔ یہ باتیں جناب پیوش گوئل ، وزیر ریل اور تجارت و صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم نے موسم برسات میں مسافروں کو ہونے والی پریشانیوں کا ہنگامی حل تلاش کرنے کے سلسلے میں ممبئی مضافاتی ریلوے کی تیاریوں اور روڈ میپ کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔
وزیر موصوف نے حساس علاقوں کی موجودہ صورتحال کی جانچ پرکھ کی اور ٹرینوں کے بہتر انداز میں چلائے جانے کے عملی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ ریلوے اس بات کا پابند ہے اور اسے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مانسون کے شروع ہوتے ہی ممبئی والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مضافاتی ریلوے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے ریلوے کو آئی آئی ٹی ممبئی جیسے اداروں کے ساتھ شراکت کرنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ مانسون کی بارش سے نمٹنے میں ریلوے کے تکنیکی اور سول ورک کے ذریعہ کی جانےوالی پہل اور کارکردگی کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جدت طرازی اور سخت محنت کو شعار بناتے ہوئے اسے ساتھ لے کر چلنا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریلوے کی خدمات پوری طرح محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ بلاتعطل جاری رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی وباکورونا وائرس کے دوران بھی ، ریلوے نے ممبئی میں خصوصی طور پرترمیم شدہ ای ایم یو- ریک سمیت ،تین نو مک اسپیشل لگا کرکے نواحی علاقوں(سیکشن) سے 2 لاکھ 10 ہزار مکعب میٹر کی گودام / کچرا / زمین کی صفائی کے لئے بڑی مشق کی تھی۔
پچھلے مانسون کے دوران جن علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی ان کی نشاندہی کی گئی تھی اور ہر ایک جگہ مثلاً باندرہ ، اندھیری ، ماہیم ، گرانٹ روڈ ، گورےگاؤں میں اس کا حل نکالنے کے لیے منصوبے بنائے گئے تھے۔
ریئل ٹائم اور بارش کا مستنداعداد و شمار حاصل کرنے کے لئے ،محکمہ موسمیات( آئی ایم ڈی) کے تعاون سے چارآٹومیٹک ریل گاج(اے آر جی) اور ڈبلیو آر کی جانب سےآزادانہ طور پر 10 اے آر جی انسٹال کردیئے گئے ہیں۔
سیوریج اور سبمرسیبل پمپوں سمیت ٹریک اور ڈپو پر پمپوں کی تعداد میں33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بوریولی ویرار سیکشن میں نالوں کی صفائی کا سروے اور نگرانی کے لئے ڈرون کااستعمال کیا گیا تھا اور زیر زمین نالوں کی گہری صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سکشن / گاد نکالنے والی مشینوں کا استعمال کیا گیا تھا۔
کم سے کم پانی جمع ہونے کو یقینی بنانے کے لیے زیر زمین نالیوں کی تعمیر کے لئے مائیکرو ٹنلنگ کے نئے طریقہ کار کو اختیار کیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ اور ممبئی کے سینیئر عہدیدار وں نے شرکت کی۔
ش ح۔ س ک
U No. 5330
(Release ID: 1726208)
Visitor Counter : 171