صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 25.60 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں مہیا کرائی گئیں

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دینے کے لئے 1.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں

Posted On: 11 JUN 2021 11:22AM by PIB Delhi

نئی دہلی،11/جو ن ۔   

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ، ہندوستان کی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی، کووڈ ویکسین بلا کسی قیمت کے فراہم کرکے مدد کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین کی براہ راست خریداری کی سہولت بھی فراہم کررکھی ہے۔ ٹیکہ کاری کووڈ وباء کے روک تھام اور اس کے مینجمنٹ کے لئے ہندوستانی حکومت کی جامع حکمت عملی کا ایک مضبوط ستون ہے۔اسی کے ساتھ جانچ،تشخیص اور علاج کے علاوہ کووڈ سے متعلق مناسب طور طریقوں کا اپنانا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

یکم مئی 2021 سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کے اصلاح شدہ  اور تیز رفتار تیسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کیاجاچکا ہے۔

 اس حکمت عملی کے تحت ہر مہینے کسی بھی دوا ساز فرم کی تیار کردہ اور سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ توسیع کردہ ویکسین کی خوراکوں  کا 50 فیصد ہر مہینے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ خریدا جائے گا۔ حکومت ریاستی سرکاروں کو ان ویکسین کی خوراکوں کا فراہم  کرنا بلا کسی قیمت کے جاری رکھے گی، جیسا کہ ماضی میں کیاجاتا رہا ہے۔

اب تک ریاستوں/ مرکز کے  زیرانتظام علاقوں کو ہندوستانی حکومت کے ذریعہ ( بلا کسی قیمت کے) اور براہ راست سرکاری خریداری زمرے کے ذریعہ 25.60 کروڑ سے زیادہ (256008080) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں۔

اس میں سے مجموعی طور پر 244406096 خوراکوں کی کھپت ہوچکی ہے، جس میں ضائع جانے والی خوراکیں بھی شامل ہیں(آج صبح آٹھ بجے تک موصولہ تفصیلات  سے متعلق)

ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس لوگوں کو دینے کے لئے 1.17 کروڑ  سے زیادہ(11756911) ویکسین کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ38 لاکھ سے زیادہ(3821170) ویکسین کی خوراکیں ابھی بھیجی جارہی ہے اور اگلے تین دنوں کے اندر ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے انہیں وصول کرلیں گے۔

******

 

 ( ش ح ۔س ب ۔رض)

U-5339



(Release ID: 1726165) Visitor Counter : 214