وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کانپور سڑک حادثے میں ہونے والی اموات کے سلسلے میں تعزیت کی


متاثرین کے لئے مالی امداد کا  اعلان کیا

Posted On: 09 JUN 2021 8:35AM by PIB Delhi

نئی دہلی،09/جو ن ۔   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر کانپور میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے اپنے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں  محترم وزیراعظم نے حادثے کے شکار ہونے والوں کے اعزا اوراقربا سےاظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والوں کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی خواہش کااظہار کیا۔

محترم وزیراعظم نے حادثے میں مارے جانے والے ہر فرد کے نزدیکی رشتہ داروں کے لئے پی  ایم  این آر ایف کی طرف سے2لاکھ روپے کی امدادی رقم کااعلان کیا۔زخمی ہونے والے افراد کے لئے50 ہزار روپے کے  معاوضہ کااعلان کیا۔

******

( ش ح ۔س ب ۔رض)

U- 5257


(Release ID: 1725518) Visitor Counter : 160