بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت حکومت جہازیوں کی ٹیکہ کاری کو ترجیح دیگی
مرکزی وزیر جناب من سکھ مندھاویا نے جہازیوں کو ٹیکہ کاری کی ترجیحی فہرست میں شامل کرنے پر ریاستوں کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
05 JUN 2021 4:43PM by PIB Delhi
بندر گاہوں، جہازرانی اور آبی گزر گاہوں (آزاد چارج) اور کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر جناب من سکھ مندھاویانے جہازیوں کی ٹیکہ کاری کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ جناب مندھاویا نے صلاح دی کہ جہاز رانی کی صنعت کو ٹیکہ کاری نہ ہونے کے سبب متاثر نہیں ہونا چاہئے اور زور دیا کہ تمام جہازیوں کو ان کی معمول کی ڈیوٹی شروع ہونے سے قبل ٹیکے لگا دیے جانے چاہئیں۔
ہندستان دنیا کی جہاز رانی یہ مانگ کی جا رہی تھی کہ جہازیوں کے کام کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کو ترجیحی بنیاد پر ٹیکے لگائے جانے چاہئیں۔ بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے کووڈ ٹیکہ کاری میں ملاحوں اور جہازیوں کو ترجیح دینے کے لیے صحت اور خانداری بہبود کی وزارت کے ساتھ سرگرم تال میل قائم رکھا۔
وزارت کی جانب سے حالیہ اقدامات کے سبب بڑی بندرگاہوں پر ٹیکہ کاری مراکز قائم کیے گئے۔ چھ بڑی بندر گاہوں نے اپنے پورٹ یا سیئل میں جہازیوں کی ٹیکہ کاری کا بندو بست کیا۔ ان میں ممبئی پورٹ ٹرسٹ، کوچین پورٹ ٹرسٹ، چنئی پورٹ ٹرست، وشاکھا پٹنم پورٹ ٹرسٹ، کول ککتہ پورٹ ٹرسٹ اور ٹوٹی کورن پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال کو جہازیوں کی ٹیکہ کاری کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
جہازیوں کی یونین، ایسوسیایشن مثلاًFOSMA, MASSA، اور NUSI نے بھی ٹیکہ کای کے لیےخصوصی کیمپوں کا کامیاب انعقاد کیا ۔
ان اقدامات کے علاوہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت ریاستوں کو اس بات کے لیے آمادہ کرنے پر کام کر رہی ہے کہ وہ جہازیوں کو ٹیکہ کاری کی ترجیحی فہرست میں شامل کریں اور کیرالہ ، تملناڈو اور گوا نے یہ کا م کر دیا ہے ۔
حکومت ہند جہازیوں کی ٹیکہ کاری میں سہولت لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڈے گی۔
<><><><><>
ع س، ج
U.No. : 5170
(Release ID: 1724869)
Visitor Counter : 194