وزارت خزانہ

جی ایس ٹی محصول کی وصولی برائے مئی 2021


مئی میں مجموعی طور پر 1,02,709 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول کی وصولی

Posted On: 05 JUN 2021 4:25PM by PIB Delhi

 

مئی2021 کے مہینے میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 1,02,709 کروڑ روپے رہی جس میں سی جی ایس ٹی 17592 کروڑ روپے ہے، ایس جی ایس ٹی 22653 کروڑروپے ہے اور آئی جی ایس ٹی 53199 روپے ہے۔ (اس میں سامان کی درآمد پر  26002 کروڑ روپےشامل ہے) اور سیس 9،265روپے ہے۔ (اس میں سامان کی درآمد پر 868 کروڑ روپے بھی شامل ہے)۔ مذکورہ اعدادوشمار میں 4 جون تک گھریلو لین دین سے جی ایس ٹی کی وصولی بھی شامل ہے چونکہ ٹیکس دہندگان کے لئے عالمی وبا کوڈ  کی دوسری لہر کے تناظر میں مئی 2121 کے ریٹرن فائلنگ مہینے میں 15 دن تک کی تاخیر سے ریٹرنفائل کرنے پر سود میں چھوٹ / سود میں کمی کی صورت میں مختلف امدادی اقدامات کئے گئے تھے۔

 

اس مہینے کے دوران حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے  سی جی ایس ٹی میں 15014 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی میں 11653 کروڑ روپے باقاعدہ تصفیے کے طور پر نمٹائے ۔

 

مئی 2021 کے مہینے کی آمدنی گذشتہ سال کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 65 فیصد زیادہ رہی۔ ایک ماہ کے دوران سامان کی درآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 56 فیصد زیادہ رہی اور گھریلو لین دین سے ہونے والیآمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) گذشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 69 فیصد زیادہ رہی۔

 

یہ لگاتار آٹھواں مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی کی آمدنی ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایسا اس حقیقت کے باوجود ہوا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے بیشتر ریاستوں میں سخت لاک ڈاون چل رہا ہے۔ علاوہ ازیں  5 کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کرنے والے ٹیکس دہندگان کو 4 جون تک اپنا ریٹرن جمع کروانا پڑا تھا ، جو وہ بصورت دیگر 20 مئی تک داخل کرچکے ہوتے۔ 5 کروڑ ڈالر سے کم کاروبار  والے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے پاس جولائی کے پہلے ہفتے تک بغیر تاخیر فیس اور سود کے ریٹرن داخل کرنے کا وقت ہے اور ان ٹیکس دہندگان کی آمدنی اس وقت تک کیلئے موخر کردی گئی ہے۔ اس طرح مئی 2021 کے مہینے کی اصل آمدنی اور زیادہ ہوگی جو اس وقت معلوم ہوگا جب تمام توسیعی تاریخوں کی میعاد ختم ہوچکی ہو گی۔

 

ع س، ج

U.No. : 5172



(Release ID: 1724863) Visitor Counter : 178