صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

Posted On: 05 JUN 2021 9:25AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،05 جون، 2021/

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1.20 لاکھ یومیہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو 58 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

مسلسل 9ویں دن 2 لاکھ سے بھی کم  معاملے سامنے آئے۔

بھارت میں  زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان  مسلسل جاری  ہےاور یہ تعداد  کم ہوکر 15,55,248پر آگئی

پچھلے 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں  کی تعداد میں 80,745کمی واقع ہوئی ہے ۔

ملک بھر میں کووڈ -19 سے اب تک  مجموعی طور پر 2.67 سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,97,894 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

مسلسل23ویں دن  یومیہ نئے معاملات کے مقابلے یومیہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی۔

شفایابی کی قومی شرح میں مسلسل اضافہ، آج یہ 93.38 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ معاملوں کی ہفتہ وارشرح فی الحال 6.89 فیصد ہے۔

یومیہ متاثرہ مریضوں کی  شرح مزیدکم ہوکر 5.78 فیصد ہوئی، مسلسل 12 دنوں سے یہ 10 فیصد کم درج ہورہی ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ ضافہ، اب تک 36.1 کروڑ  سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 22.78  کروڑ  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

*****

 

ش ح۔ ن ر (05.06.2021)

U NO:5156

 


(Release ID: 1724645) Visitor Counter : 177