وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کے کام کاج کا جائزہ لیں گے
حکومت ہند مزید پروڈکشن یونٹیں قائم کرنے میں سہولت فراہم کرانے، فائننسنگ اور خام مال کی سپلائی کے معاملے میں ویکسین مینوفیکچررز کی مدد کررہی ہے
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ویکسین کی بربادی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے
وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر ورکرس ، فرنٹ لائن ورکر، 45 سے زیادہ عمر والوں اور 18۔44 سال تک کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
04 JUN 2021 8:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 جون 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ افسران نے ٹیکہ کاری مہم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ایک مفصل پریزینٹیشن پیش کی۔
وزیراعظم کو ویکسین کی دستیابی کی موجودہ صورتحال اور اس کو بہتر بنانے کے لئے روڈ میپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں ویکسین کے پروڈکشن میں اضافے کے لئے مختلف ویکسین مینوفیکچررس کی مدد کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی واقف کرایا گیا۔ حکومت ہند سرگرمی کے ساتھ ویکسین مینوفیکچررس کے ساتھ کام کررہی ہے اور مزید پروڈکشن یونٹیں قائم کرنے میں سہولت فراہم کرانے، فائننسنگ اور خام مال کی سپلائی کے معاملےان کی مدد کررہی ہے۔
وزیراعظم نے ہیلتھ کیئر ورکرس کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکر کے ویکسین کورین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 45 سے زیادہ عمر والوں اور 18۔44 سال تک کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے مختلف ریاستوں میں ویکسین کی صوتحال کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ویکسین کی بڑی تعداد میں بربادی ہورہی ہے اس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
افسران نے ٹیکہ کاری کے عمل کو مزید عوام موافق بنانے کے لئے ٹیک فرنٹ کئے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی وزیراعظم کو واقف کرایا۔
افسران نے ویکسین کی دستیابی کی صورتحال کے بارے میں پیشگی پتہ لگانے کی سہولت سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ ریاستوں سے کہا گیا ہےکہ وہ اس معلومات کو ضلعی سطح تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، کامرس و صنعت کے وزیر، اطلاعات و نشریات کے وزیر، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہیلتھ سکریٹری اور دیگر اہم افسروں نےبھی میٹنگ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2021۔06۔04)
U-5150
(Release ID: 1724616)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam