وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی نے امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ بات چیت کی ہے

Posted On: 03 JUN 2021 9:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 جون2021: جناب نریندر مودی نے ا ، امریکہ کی نائب صدر عزت مآب کملا ہیرس کے ساتھ ٓج ٹیلی فون پربات چیت کی ۔

نائب صدر ہیرس نے،  وزیر اعظم کو امریکہ کی ’’ عالمی پیمانے پر ویکسین ساجھیداری کے لئے حکمت عملی ‘‘  کے تحت  ہندوستان سمیت  دیگر ممالک کو ، کووڈ-19  کے خلاف ویکسین دستیاب  کرانے کے امریکی منصوبوں کے بارے میں مطلع کیا ۔

وزیراعظم نے امریکی فیصلے کے لئے ،نائب صدر ہیرس کی ستائش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام  طرح کی امداد اور یکجہتی کے لئے بھی ستائش کی ، جو امریکی حکومت  ، کاروباری اداروں   اور امریکہ میں ہندوستانی برادری کی لوگوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں  ہندوستان کو موصول ہوئی ہے۔

دونوں لیڈروں  نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان صحت سپلائی چین کو  مستحکم کرنے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ،جن میں ویکسین کی تیاری کا شعبہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے ہند-یوایس ساجھیداری کے روشن امکانات  کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ، وبا کے طویل مدتی صحت اثرات پرتوجہ مرکوز کرنے میں  کواڈ ویکسین پر بھی بات چیت کی ۔

وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ، عالمی صحت کی صورتحال کو معمول پر آنے کے بعد جلد ہی ، نائب صدر ہیرس  کا ہندوستان میں  خیر مقدم کریں گے۔

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

2021)-60 -04)

U- 5106



(Release ID: 1724302) Visitor Counter : 219