کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے منظور شدہ اسٹارٹ اپ کی تعداد پچاس ہزار تک پہنچی
پچھلے 10 ہزار اسٹارٹ اپ صرف 180 دنوں میں جوڑے گئے
ملک کے 623 ضلعوں میں منظور شدہ اسٹارٹ اپ کی پہنچ
سال 2021-2020 میں منظور شدہ اسٹارٹ اپس کے ذریعے 1.7 لاکھ نوکریاں تیار کی گئیں
اسٹارٹ اپ انڈیا- نئی بلندیوں پر پہنچنا، بھارت کو انوویشن میں دنیا میں قائد بنانا
Posted On:
03 JUN 2021 3:25PM by PIB Delhi
اسٹارٹ اپ انڈیا 16 جنوری، 2016 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کی گئی حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ہے۔ اس کا مقصد اسٹارٹ اپ کے کلچر کو فروغ دینا اور بھارت میں انوویشن اور صنعت کاری کے لیے ایک مضبوط اور شمولیتی ایکولوجیکل سسٹم کی تعمیر کرنا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اسٹارٹ اپ پہل کے لیے نوڈل محکمہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ 3 جون، 2021 تک، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے 50 ہزار اسٹارٹ اپ کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 19896 اسٹارٹ اپ کو 1 اپریل، 2020 کے بعد منظوری ملی ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کے افتتاح کے ساتھ، منظور شدہ اسٹارٹ اپ کی توسیع اب 623 ضلعوں تک ہو گئی ہے۔ اس وقت ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں کم از کم ایک اسٹارٹ اپ ہے۔ 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اسٹارٹ اپ کی حمایت کرنے کے لیے مخصوص اسٹارٹ اپ پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، دہلی، اتر پردیش اور گجرات میں اسٹارٹ اپ کی تعداد سب سے زیاد ہے۔
خاص طور سے اہم بات یہ ہے کہ پچھلے 10 ہزار اسٹارٹ اپ کوجوڑنے میں صرف 180 دن لگے۔ جب کہ اسکیم جب شروع ہوئی تھی، اس وقت 808 دن میں 10 ہزار اسٹارٹ اپ جڑ پائے تھے۔ اسکیم کے پہلے سال 2017-2016 میں 743 اسٹارٹ اپس کو منظوری دی گئی تھی۔ وہیں سال 2021-2020 میں اکیلے 16 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو منظوری حاصل ہوئی ہے جو کہ اسٹارٹ اپ کی تیزی کو دکھاتا ہے۔
ڈی پی آئی ٹی کےذریعے اسٹارٹ اپ انڈیا نے ہماری اسٹارٹ اپ اقتصادیات کے لیے پہچانے گئے اہم شعبوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 10 ہزار کروڑ روپے کی فنڈ آف فنڈز اسکیم اور 945 کروڑ روپے کی اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے لیے رقم کاانتظام کرنے کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے تیار کیے گئے اور اس کے ذریعے نافذ کیے گئے پروگرام جیسے قومی اسٹارٹ اپ انعام، ریاستی رینکنگ فریم ورک، عالمی وی سی چوٹی کانفرنس، اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی کانفرنس نے اسٹارٹ اپ کے ایکولوجی سسٹم میں کئی شرکاء کے ساتھ جڑنے، ان کے تعاون کے لیے منظوری دینے اور اس کام کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
ڈی پی آئی آئی ٹی ایکولوجیکل سسٹم میں ترقی کے مواقع اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے متعلقین کے ساتھ جڑنا جاری رکھے گا، جس سے ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکولوجیکل سسٹم کو بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5106
(Release ID: 1724189)
Visitor Counter : 315