وزارت اطلاعات ونشریات
قومی ہیلپ لائن نمبروں کے تعلق سے بیداری میں اضافہ کے لئے عام تفریحی چینلوں کے لئے ایڈوائزری
Posted On:
03 JUN 2021 4:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3/جون2021 ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج سبھی نجی عام تفریحی (غیر- خبر) ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ٹیکر کے ذریعے یا ایسے طریقوں سے جنھیں وہ مناسب سمجھتےہیں، وقتا فوقتا بالخصوص پرائم ٹائم کے دوران درج ذیل قومی ہیلپ لائن نمبروں کے تعلق سے بیداری میں اضافہ کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
1075
|
صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کا قومی ہیلپ لائن نمبر
|
1098
|
خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کا اطفال ہیلپ لائن نمبر
|
14567
|
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کا بزرگ شہری ہیلپ لائن نمبر
(این سی ٹی دہلی، کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ)
|
08046110007
|
نفسیاتی مدد کے لئے نیمہنس (این آئی ایم ایچ اے این ایس) کا ہیلپ لائن نمبر
|
14443
|
آیوش کووڈ-19 کونسلنگ ہیلپ لائن نمبر
|
9013151515
|
مائی گوو وہاٹس ایپ (MyGovWhatsApp) ہیلپ ڈیسک
|
یہ قومی ہیلپ لائن نمبر ملک کے شہریوں کے مفاد میں حکومت کے ذریعہ بنائے اور مشتہر کئے گئے تھے۔
ایڈوائزری میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں میں حکومت نے تین اہم امور یعنی کووڈ ٹریٹمنٹ (علاج) پروٹوکول، کووڈ مناسب برتاؤ اور ٹیکہ کاری کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے پرنٹ، ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا وغیرہ سمیت مختلف ذرائع اور میڈیا پلیٹ فارموں کے توسط سے بیداری پیدا کی ہے۔
ایڈوائزری میں نجی ٹی وی چینلوں کو مذکورہ تینوں امور کے تئیں بیداری پیدا کرکے اور لوگوں کو مطلع کرکے اس وبا سے لڑنے میں حکومت کی کوششوں میں معاون کے طور پر اہم رول نبھانے کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے نجی ٹی وی عام تفریحی (غیر- خبر) چینلوں کو قومی سطح کے چار ہیلپ لائن نمبروں کے تعلق سے بیداری میں اضافہ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
******
شح۔ م م۔ م ر
U-NO.5115
(Release ID: 1724184)
Visitor Counter : 262
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam