وزارتِ تعلیم
ٹیچرو ں کی اہلیت کے ٹیسٹ کے کوائی فائنگ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی مدت کو، سات سال سے بڑھاکر ،لائف ٹائم کے لئے کردیا گیا ہے- جناب رمیش پوکھریال نشنک
Posted On:
03 JUN 2021 1:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 جون2021: تعلیم کے مرکز ی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے اعلان کیا ہے کہ سرکار نے اساتذہ کی اہلیت کے ٹیسٹ کے کوائی فائنگ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی مدت میں، سات سال سے توسیع کرکے، اسے لائف ٹائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو کہ 2011 سے لاگو ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ریاستی سرکاریں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقے اُن امیدواروں کو تصدیق نو نیز تازہ ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے ، جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔
جناب پوکھریال نے کہا کہ یہ اُن امیدواروں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے تئیں ایک مثبت قدم ہوگا ، جو ٹیچنگ کے شعبے میں اپنا کیرئیر روشن کرنا چاہتے ہیں۔
اساتذہ کی اہلیت کا ٹیسٹ اسکولوں میں ٹیچر کے طور پر تقرری کے لئے، کسی شخص کو اہل قرار دینے کے لئے، لازمی کوالیفکیشن ہے۔ اساتذہ کی تعلیم کے لئے قومی کونسل کے، 11فروری 2011 کے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ٹی ای ٹی ریاستی سرکاروں کے ذریعہ منعقدکیا جائے گا اور ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی فعال مدت ، ٹی ای ٹی پاس کرنے کی تاریخ سے سات سال کی ہوگی۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5103
(Release ID: 1724019)
Visitor Counter : 290
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada