محنت اور روزگار کی وزارت
سرکار نے، کم سے کم اُجرتیں اور قومی سطح کی اُجرتیں طے کرنے سے متعلق، ماہرین کا گروپ تشکیل دیاہے
Posted On:
03 JUN 2021 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03 جون2021: لیبر اور روزگار کی وزارت نے ،ایک آرڈر جاری کیا ہے نیز کم سے کم اجرتیں اور قومی سطح کی کم سے کم اجرتیں طے کرنے سے متعلق ،تکنیکی ماحصل اور سفارشا ت فراہم کرنے کی غرض سے ،ماہرین کا گروپ تشکیل دیا ہے۔یہ گروپ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 3 برس کی مدت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔
اس ایکسپرٹ گروپ کے صدر، اقتصادی پیش رفت کے ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر اجیت مشرا ہیں۔ماہرین کے گروپ کے اراکین میں ، آئی آئی ایم کلکتہ کے پروفیسر تاریکا چکرورتی ، این سی اے ای آر کے سینئر فیلو ڈاکٹر انوشری سنہا ،جوائنٹ سکریٹری محترمہ وبا بھلہّ ، وی وی جی ایم ایل آئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایچ سرینواس شامل ہیں اور لیبر اور روزگار کی وزارت میں سینئیر لیبر اورروزگار کے مشیر، جناب ڈی پی ایس نیگی گروپ کے ممبرسکریٹری ہیں۔
ماہرین کا یہ گروپ، کم سے کم اجرتوں اور قومی سطح کی اجرتوں پر ،سرکار کو سفارشات پیش کرے گا۔اجرت کی شرحوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ، یہ گروپ ،اجرتوں سے متعلق عالمی پیمانے پر بہترین عوامل کا مطالعہ کرے گا اور اجرتوں کے تعین کے لئے ایک سائنسی طرز عمل اور طریقہ کار وضع کرے گا۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5102
(Release ID: 1724017)
Visitor Counter : 241