صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ ویکسین کو مختص کرنے کے بارے میں تازہ ترین جانکاری


قومی کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے جون 2021 تک تقریبا 12 کروڑ ڈوز دستیاب ہوگی

مئی 2021 میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے 7،94،05،200 ڈوز دستیاب تھی۔

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جون کے پورے مہینے کے لئے ٹیکوں کی پیشگی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔

Posted On: 30 MAY 2021 10:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی:30مئی، 2021۔جانچ، نگرانی، علاج اور کووڈ کے مناسب طرز عمل نیز وبائی مرض کی روک تھام اور بندوبست کے لئے ٹیکہ کاری حکومت ہند کی وسیع اور جامع حکمت عملی کا ایک لازمی جزو ہے۔ ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پرحکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ ویکسین مفت فراہم کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔ 'اصلاح شدہ اور تیز رفتار قومی کووڈ۔19 ٹیکہ کاری حکمت عملی' یکم مئی 2021 ء سے نافذ کی جارہی ہے، جس میں دستیاب مقدار میں سے 50 فیصد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند کے ذریعہ مفت فراہمی کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ باقی 50 فیصد مینوفیکچررس ویکسین ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے ذریعہ مینوفیکچررس سے براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ہے۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند کے ذریعے سرکاری طور پر ویکسین مختص کرنے کا فیصلہ ویکسین کی فراہمی، کھپت کے انداز، آبادی اور ضیاع کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جون 2021 کے پورے مہینے کے لئے ویکسین کی دستیابی کی اطلاع مرکزی حکومت کے ذریعے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مرکزی وزارت صحت کے خطوط مورخہ 17 مئی 2021، 27 مئی، 2021 اور 29 مئی 2021 کے تحت پیشگی فراہم کی جا چکی ہے۔

ماہ جون 2021 کے مہینے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد (ایچ سی ڈبلیو)، صف اول کے کارکنوں (ایف ایل ڈبلیو) اور 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے ترجیحی گروپوں کے حفاظتی ٹیکوں کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند کی جانب سے مفت فراہمی کے طور پر 6.09 کروڑ (6,09,60,000) کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں ریاستوں / مرکز کے َزیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے لئے 5.86 کروڑ (5,86,10,000)سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہوں گی۔ لہذا جون 2021 میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے تقریبا 12 کروڑ (11,95,70,000)خوراکیں دستیاب ہوں گی۔

اس ٹیکے کی تقسیم کا شیڈول پہلے سے بانٹ دیا جائے گا۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ وہ مختص شدہ خوراکوں کے معقولیت پر مبنی اور مناسب استعمال کو یقینی بنائیں اور ویکسین کے ضیاع کو کم کریں۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو حکومت ہند کی جانب سے 15/30 دن پہلے ویکسین کی مقدار کی مفت فراہمی کے بارے میں پہلے سے مطلع کرنا اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو براہ راست خریداری کے لئے دستیاب ویکسین کی کل خوراکیں فراہم کرنا ویکسین کی بہتر منصوبہ بندی کرنا اور ویکسین کی تقسیم کو یقینی بنانا اس کا مقصد ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ مئی 2021 کے مہینے میں  کل 4.03 کروڑ (4,03,49,830) ویکسین کی خوراک ریاستوں کو مفت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مئی 2021 میں ریاستوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے لئے بھی کل 3.90 کروڑ (3,90,55,370) سے زیادہ خوراکیں دستیاب تھیں۔ لہذا مئی 2021 میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے کل 7,94,05,200  خوراکیں دستیاب تھیں۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4980


(Release ID: 1723062) Visitor Counter : 263