وزارت اطلاعات ونشریات
قومی ہیلپ لائن نمبروں کی تشہیر کے لئے ایڈوائزری جاری
Posted On:
30 MAY 2021 5:21PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات ونشریات نے آج تمام نجی ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ٹریکریا اسی طرح کے دوسرے مناسب طریقوں کے توسط سے درج ذیل قومی ہیلپ لائن نمبرں کے بارے میں بیداری بڑھائیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ وقت وقت پر خاص طورسے پرائم ٹائم کے دوران اس پر غور کرسکتے ہیں۔
1075
|
وزارت صحت و خاندانی بہبود کا قومی ہیلپ لائن نمبر
|
1098
|
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کا چائلڈ ہیلپ لائن نمبر
|
14567
|
وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا بزرگ شہریوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر
(قومی راجدھانی خطہ دہلی، کرناٹک ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ)
|
08046110007
|
نفسیاتی مدد کے لئے این آئی ایم ایچ اے این ایس کا ہیلپ لائن نمبر
|
یہ قومی ہیلپ لائن نمبر حکومت کے ذریعے شہریوں کے فائدے کے لئے وضع کئے گئے اور مشتہر کئے جارہے ہیں۔
ایڈوائزری میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ پچھلے کئی ماہ کے دوران حکومت نے تین اہم ایشوز پر بیداری لانے کےلئے پرنٹ ، ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا کا استعمال کیا ہے۔علاوہ ازیں کووڈ طبی پروٹوکول ، کووڈ کے تعلق سے مناسب رویے اور ٹیکہ کاری کے لئے بھی اُس نے ان ذرائع کا استعمال کیا ہے۔
ایڈوائزری میں نجی ٹی وی چینلوں کو مندرجہ بالا تینو ں ایشوز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو اس وباء سے لڑنے میں حکومت کی کوششوں کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کرنے کا کریڈٹ بھی دیا گیا اور ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں ، ساتھ ہی انہیں یہ بھی صلاح دی گئی کہ وہ ان چار قومی سطح کے ہیلپ لائن نمبروں کے بارے میں بھی بیداری بڑھانے میں اپنا تعاون دیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4989)
(Release ID: 1722955)
Visitor Counter : 248