کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

حکومت نے ریمڈیسیویر کو مرکزی سطح پر مختص کرنے کے عمل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا


ریمڈیسیویر کی پیداوار میں دس گنا اضافہ کیا گیا

ملک کے پاس ضرورت بھر ریمڈیسیویر دستیاب،سپلائی مانگ سے زیادہ

ریمڈیسیویر کی 50 لاکھ شیشیوں کا حکمت عملی کے تحت ذخیرہ بنا رہے گا

Posted On: 29 MAY 2021 12:44PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے کیمیکل و کھاد جناب منسکھ منڈاویہ نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ریمڈیسیویر کی پیداوار 11اپریل 2021ء کو ہورہی روزانہ 33000شیشیوں سے دس گنا بڑھ کر اب 3لاکھ 50ہزار شیشی روانہ ہوگئی ہے۔

وزیر موصوف نے آگے بتایا کہ حکومت نے ریمڈیسیویر تیار کرنےوالے پلانٹوں کی تعداد بھی ایک مہینے کے اندر 20 سے بڑھا کر 60 کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک میں وافر تعداد میں ریمڈیسیویر ہے ، کیونکہ سپلائی مانگ سے کہیں زیادہ ہے۔

جناب منڈاویہ نے کہا کہ حکومت نے ریاستوں کو ریمڈیسیویر مرکزی سطح پر مختص کرنے کے عمل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ ایجنسی اور سی ڈی ایس سی او کو ملک میں ریمڈیسیویر کی دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایمرجنسی ضرورت کے لئے حکمت عملی کے تحت ذخیرے کی شکل میں بنائے رکھنے کےلئے ریمڈیسیویر کی 50 لاکھ شیشیاں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(29.05.2021)

(U: 4953)


(Release ID: 1722818) Visitor Counter : 156