صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بزرگ اور معذور شہریوں کے لئے گھر سے نزدیک کووڈ ٹیکا کاری مرکز(این ایچ سی وی سی) کے بارے میں ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ اصول و ضوابط ساجھا کی گئی


برادریوں پر مبنی نظرییہ، گھر کے پاس جیسے کمیونٹی سینٹر آر ڈبلیو اے سینٹر، گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے پنچایت، اسکول عمارت وغیرہ میں ٹیکاری مشینیں

کوئی ٹیکہ نہیں لگوانے والے یا ٹیکہ کی پہلی خوراک لینے والے 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ 60 سال کی عمر سے کم کے تمام معذور شہری، این ایچ سی وی سی میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کے اہل

این ایچ سی وی سی کے لئے بزرگ اور معذور شہریوں تک پہنچنے کے لئے عالمگیر ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران ملی اہم سیکھ کا استعمال کیا جائےگا

Posted On: 27 MAY 2021 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍مئی2021:

کووڈ-19ٹیکہ کاری سے متعلق قومی ماہرین گروپ(این ای جی وی اے سی)نے بزرگ اور معذور شہریوں کے لئے گھر کے نزدیک کووڈ-19ٹیکہ کاری مراکز (این ایچ سی وی سی)کے متعلق سے گائیڈ لائن کے بارے میں مرکزی وزارت صحت کی ایک تکنیکی ماہرین کمیٹی کے ذریعہ دی گئی تجویز کی سفارش کی ہے۔ ان سفارشات کو مرکزی وزارت صحت نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ بزرگ اور معذور شہریوں کے لئے این ایچ سی وی سی ایک برادری پر مبنی، لچیلا اور عوام پر مبنی نظریہ، پر عمل کرے گا تاکہ کووڈ ٹیکہ کاری مراکز کو گھروں کے قریب لایاجاسکے۔

تکنیکی ماہرین کمیٹی کی سفارشات کا مقصد جسمانی حالت کی وجہ سے معمولی اور محدود حد تک چلنے پھرنے والے زبرگ شہریوں اور معذور افراد کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔ یہ سفارشات وقت وقت پر جاری عمل آوری سے متعلق برادریوں کے نزدیک لاکر ٹیکوں تک رسائی بڑھانے کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔

گھر کے پاس کووڈ ٹیکہ کاری کے لئے مرکز ذیل میں دی گئی اہل آبادی کے لئے فوری طورپر قائم کئے جائیں گے، جبکہ دیگر تمام عمر کے زمروں کے لئے ٹیکہ کاری موجودہ سی وی سی میں جاری رہے گا۔

این ایچ سی وی سی میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کے لئے اہل آبادی میں شامل ہوں گے:

  1. کوئی ٹیکہ نہیں یا ٹیکہ کی پہلی خوراک لینے والے 60سال سے زیادہ عمر کے تمام شہری
  2. جسمانی  یا صحت کے لحاظ سے معذوری کا شکار 60 سے سے کم عمر کے تمام شہری۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو اس سلسلے میں تفصیلی احکامات جاری کئے ہیں۔

ان امکانات میں شامل ہیں:

  • غیر صحت  سہولت والے اور گھر کے نزدیکی مقامات، جیسے کہ کمیونٹی سینٹر، آرڈبلیو، مرکز؍دفتر، پنچایت گھر، اسکول کی عمارت، بزرگوں کا آشرم وغیرہ میں منعقد کئے جاسکنے والے ٹیکہ کاری کے سیشن کے دوران، ایک برادری پر مبنی نظریہ پر عمل کیا جانا چاہئے۔
  • اہل آبادی کے گروپکی بنیاد پر، ضلع ٹاسک فورس(ڈی ٹی ایف)اربن ٹاسک فورس(یوٹی ایف)نشان زدہ آبادی تک ٹیکہ کاری کی خدمات کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے، موجودہ صحت خدمات پر کم از کم اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کی بربادی کو کم کرنے کے لئے این ایچ سی وی سی کا مقام طے کرےگا۔
  • ٹیکہ کاری کے توسط سے این ایچ سی وی سی کو موجودہ سی وی سی سے جوڑے جائے گا۔ سی وی سی کے انچارج ٹیکہ کاری کے لئے ضروری ٹیکے، رسد اور انسانی وسائل مزاہم کرنے کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔
  • کمیونٹی گروپوں اور آر ڈبلیو اے کے تعاون سے اپنا ایچ سی وی سی کے لئے جگہ کی شناخت پہلے سے کی جائے گی،ایسے مقام پنچایت بھون، سب ہیلتھ سینٹر اور مناسب جگہ سے لیس ہیلتھ اینڈویلفیئرسینٹر،کمیونٹی سینٹروں، آر ڈبلیو اے احاطوں، پولنگ بوتھ ، اسکولوں وغیرہ میں ہوسکتی ہے۔ ان مقامات پر وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری چلانے سے متعلق ضوابط کے مطابق ٹیکہ کاری کے لئے ایک مطلوبہ گروپوں کے لئے مناسب رسائی جیسے کہ وہیل چیئر سے پہنچنے کے لئے ریمپ سے لیس ویٹنگ روم اور ٹیکہ لگنے کے بعد 30 منٹ تک انتظار کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کا کمرہ (آبزرویشن روم)ہونا چاہئے۔
  • سی وی سی کے اصولوں کی تکمیل کے لئے ایک بار شناخت اور تصدیق ہوجانے کے بعد ایسے تمام مقامات کو وِن پورٹل پر این ایچ سی وی سی کے طورپر اندراج کیا جائے گا۔
  • ڈی ٹی ایف؍یوٹی ایف مقامی حالات اور ضرورت کے مطابق، مجوزہ منصوبہ کو پورا کرنے کے لئے مکمل طورپر نرم روی کے ساتھ این ایچ سی وی سی میں ٹیکہ کاری کا منصوبہ اور اس پر عمل آوری کے لئے ذمہ دار ہوگا۔
  • این ایچ سی وی سی کی ہرٹیم میں 5ممبر شامل ہوں گے۔ ٹیم لیڈر(لازمی طورپر ایک ڈائریکٹر)ٹیکہ لگانے والا کووِن رجسٹریشن اور یا مستفیدین کی تصدیق کے لئے ٹیکہ کاری افسر اور بھیڑ کو قابو میں رکھنا،ٹیکہ لگانے والے کی مدد کرنا، کسی بھی اے ای ایف آئی کے لئے  ٹیکہ کاری کے بعد مستفیدین کی 30 منٹ تک نگرانی یقینی بنانے اور کسی دوسری مدد کے لئے ٹیکہ کاری اسفر 2 اور 3۔
  • ایسی حالات میں جہاں وِردھا آشرم وغیرہ جیسے ایک چھت کے نیچے مطلوبہ مستفیدین کا ایک گروپ موجود ہے، اس مقام پر کارروائی سے متعلق گائیڈ لائن کے مطابق این ایچ سی وی سی قائم کیا جاسکتاہے۔

اس گائیڈ لائن میں درج ذیل کے بارے میں تفصیل بھی شامل ہے:

  • مستفیدین کا اندراج اور فرصت کا یقین(اپوائنٹمنٹ )یا تو پیشگی طورپر ٹیکہ کاری مرکز پر، یا کووِن پر سہولت سے لیس گروپ رجسٹریشن کا عمل۔
  • مستفیدین کی لائن لسٹنگ۔
  • این ایس سی وی سی مقام کی شناخت اور موجودہ سی وی سی کے ساتھ اس کاربط
  • این ایس سی وی سی میں ٹیکہ کاری سیشن کے لئے باریک منصوبہ
  • بزرگوں اور مخصوص ضرورت والے اشخاص کو جہاں کہیں ضرورت ہو، ٹیکہ کاری کے مقام تک سفر کی سہولت مہیا کرانا،
  • ٹیکہ کاری مراکز کو بزرگوں اور مخصوص والے افراد کے عین مطابق بنانا۔
  • مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو صلاح دی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو ان سفارشات پر توجہ دینے کے احکامات جاری کریں اور چل رہی کووڈ-19ٹیکہ کاری کے تحت ان کے تفصیلی منصوبے اور کارگر عمل آوری کے لئے تیزی سے ضروری کارروائی کریں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4889)



(Release ID: 1722671) Visitor Counter : 207