وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری نے ڈی جی۔ این سی سی موبائل ٹریننگ ایپ 2.0  لانچ کیا

Posted On: 28 MAY 2021 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28   مئی 2021،   دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 28 مئی 2021 کو نئی دہلی میں  ڈائرکٹریٹ جنرل نیشنل کیڈٹ کور (این سی  سی) موبائل ٹریننگ ایپ ورژن 2.0  لانچ کیا۔ یہ ایپ کووڈ ۔ 19 عالمی وبا  سے پیدا شدہ صورت حال کے دوران  این سی سی کیڈٹس  کے لئے  ملک گیر آن لائن ٹریننگ  کے اہتمام میں مدد کرے گا۔ اس کا مقصد  این سی سی سے متعلق بنیادی معلومات   اور  مکمل تربیتی مواد (نصاب،  خلاصہ،  تربیتی ویڈیو، بار بار پوچھے جانےوالے سوالات ) فراہم کرانا ہے۔ یہ عالمی وبا کے دوران  این سی سی کیڈٹس کی تربیتی مواد تک آسانی سے رسائی  فراہم کرائے گا اور  تربیت میں مدد کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری نے  کووڈ ۔ 19 پروٹوکول کے مطابق  آن لائن موڈ کے ذریعہ اپنے کیڈٹس کی  تربیت کو جاری رکھنے کے لئے این سی سی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی  ٹریننگ  ایپ ورژن 2.0 قریبی رابطوں پر  کووڈ 19 کے دوران عائد کردہ پابندیوں  سے پیدا شدہ مشکلات پر قابو پانے  اور ڈیجیٹل لرننگ میں  کیڈٹس کے لئے فائدے مند ہوگا۔ اس ایپ کو استعمال کرکے  کیڈٹس  آن لائن ٹریننگ  میں شریک ہوسکیں گے، سرٹی فکیٹ امتحان میں بیٹھ سکیں گے اور  تعلیمی سال کے نقصان سے بچ سکیں گے۔ ایپ تیار کرنے کے لئے این سی سی اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ  این سی سی تربیت کو   وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  ’ڈیجیٹل انڈیا‘ وژن کے مطابق  خودکار بنانے کی جانب  یہ ایک مثبت قدم ہے۔

ڈاکٹر اجے کمار نے  کووڈ ۔ 19 کے وقت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو  ایک لائف لائن قرار دیا اور کہا کہ  زندگی گزارنے کا اب یہی طریقہ ہے اور این سی سی کیڈٹس کے لئے تربیت کا یہی طریقہ ہے۔ انہوں نے  ڈیجیٹل ذرائع سے  کیڈٹس تربیت فراہم کرانے کے لئے  وزارت دفاع کے  مختلف اقدامات کا ذکر کیا جن میں  تمام این سی سی ڈائریکٹس  میں  مختلف قسم کے  سیمولیٹرس کی تعداد میں اضافہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی این سی سی کیڈٹس کو  سیٹلائٹ امیجری  اور  جی آئی ایس پر مبنی میپنگ  پر تربیت فراہم کرائی جائے گی۔ ڈاکٹر اجے کمار نے مزید کہا کہ  یونیفارمس کے لئے  براہ راست  فائدے کی منتقل  (ڈی بی ٹی) کا انتظام بھی جلد ہی کیا جائے گا، جس میں  یونیفارم کے بھتے  براہ راست کیڈٹس کے بینک کھاتوں میں منتقل کردیئے جائیں گے۔

دفاعی سکریٹری نے این سی سی کیڈٹس کے کہا کہ وہ  #این سی سی فار اسٹیچوز کے تحت  ملک کی خدمت میں  اپنی زندگی قربان کرنے والے  مسلح  دستوں کے اہلکاروں کے  اسٹیچو اختیار کریں اور انہیں مینٹین کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ  اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدوں کے لئے  سچی خراج عقیدت ہوگی۔  انہوں نے  گزشتہ سال  کووڈ ۔ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے ایکس این سی سی یوگدان میں شرکت کرنے اور رضا کاروں کے طور پر کام کرنے والے کیڈٹس اور اس سال شرکت کرنے والے  کیڈٹس کی تعریف کی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں این سی سی  کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل ترون کمار آئچ نے کہا کہ  مارچ 2020 میں کووڈ ۔ 19 کی وجہ سے پابندیاں لگائے جانے کے بعد یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ ڈیجیٹل میڈیم کو استعمال کرتے ہوئے این سی سی کیڈٹس کو تربیت دی جانی چاہیے۔ تربیت کے لئے  ڈی جی این سی سی موبائل ایپ ورژن 1.0 رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  27 اگست 2020 کو لانچ کیا تھا۔ اس ایپ کا مقصد  کیڈٹس کو آن لائن کیڈٹ تربیت میں مدد کرنا تھا۔ این سی سی کے ڈی جی نے کہا کہ  ایپ کے کام کاج کے بارے میں  مسلسل فیڈ بیک حاصل کیا جارہا تھاجس کی بنیاد پر اپ گریڈ کرکے  کیڈٹس کے لئے مزید فائدے مند  بنانے کے لئے  ورژن 2.0 تیار کیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل ترون کمار آئچ نے کہا کہ  ڈی جی این سی سی موبائل ٹریننگ ایپ ورژن 2.0  زو لسانی (ہندی اور انگریزی) ہوگا۔ ایپ  میں  نیوی گیشن کی آسانی فراہم کرانے کے لئے  نئے صفحات شامل کئے گئے ہیں۔ خلاصہ اور  بار بار پوچھے جانے والے سوالات ہندی میں بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ڈی جی این سی سی نے کہا کہ کلاسوں کو مزید دلچسپ بنانے کےلئے  130 تربیتی ویڈیوز  کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ایپ  میں پوچھ گچھ کا متبادل شامل کرتے ہوئے  اس کو تعاملی بنایا گیا ہے۔اس متبادل کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی کیڈٹ تربیتی نصاب سے متعلق  اپنا سوال پوسٹ کرسکتا/ سکتی ہے اور  اس کا جواب   قابلیت رکھنے والے  انسٹرکٹر کے ایک پینل کے ذریعہ دیا جائے گا۔

تقریب کے دوران  این سی سی کیڈٹس نے بھی  ایپ کے ورژن 1.0  کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات سے واقف کرایا اور  ایپ کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے  تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے  اس مشکل وقت میں  آن لائن تربیت چلانے کے لئے این سی سی کا شکریہ ادا کیا۔

سبھی17 این سی سی  ڈائریکٹوریٹ  کے  افسروں اور کیڈٹس نے  ملک بھر سے  تقریب میں ورچوول طریقے سے شرکت کی۔ اس موقع پر  وزارت دفاع کے سینئر سول اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 4922

                          



(Release ID: 1722553) Visitor Counter : 230