صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ سے متعلق  راحتی امداد  کی تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک  18006  آکسیجن کنسنٹریٹر س  ، 19085 آکسیجن سلینڈرس  ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ  ، 14514  وینٹی لیٹرس / بی پیپ  ، 7  لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں  ، 12 لاکھ فیوی پیراویر  گولیاں سپلائی کی گئیں 

Posted On: 27 MAY 2021 2:32PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 مئی / حکومتِ ہند کو 27 اپریل ، 2021 ء سے مختلف ملکوں / تنظیموں سے  کووڈ – 19 سے متعلق راحتی طبی سپلائی اور ساز و سامان کی صورت میں بین الاقوامی تعاون  حاصل ہو رہا ہے ۔ اِن ساز و سامان کو فوری طور پر  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا جاتا ہے ۔

          27 اپریل ، 2021 ء سے 26 مئی ، 2021 ء تک  مجموعی طور پر 18006  آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 19085  آکسیجن سلینڈرس   ، 19 آکسیجن بنانے والے پلانٹ  ، 14514  وینٹی لیٹرس / بی پیپ  ، 7  لاکھ ریمڈیسیور کی شیشیاں  ، 12 لاکھ فیوی پیراویر  گولیاں سپلائی کی جا چکی ہیں ۔

 

بڑی امدادی کھیپ  25 / 26 مئی ، 2021 ء کو سنگا پور ، برونائی ، عمان ، اونٹاریو ( کناڈا ) ، مصر ، سنگا پور  ریڈ کراس سوسائٹی ، سیوا انٹر نیشنل (آسٹریلیا ) ، سوئس انڈیا چیمبر آف کامرس ، فورم آف انڈین پروفیشنل ( ہانگ کانگ ) ووکس ویگن  ( جرمنی ) سے موصول ہوئی ہیں

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹرس

155

آکسیجن سلینڈرس

900

وینٹی لیٹرس / بی پیپ / سی پی اے پی

1045

 

 

         موثر اور فوری طور پر سامان  کی تقسیم اور  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  اور اداروں کو  بلا رکاوٹ  ترسیل  ایک جاری عمل ہے ۔          مرکزی وزارتِ صحت مسلسل اِس کام کی جامع نگرانی کر رہی ہے ۔ مرکزی وزارتِ صحت میں کووڈ – 19 سے متعلق  غیر ملکی امدادی سامان  کو  ، جو  گرانٹ  ، امداد اور عطیے کے طور پر  موصول ہو رہا ہے  ،  وصول کرنے اور  تقسیم کرنے کی خاطر ایک خصوصی  کو آرڈینیشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے ۔  اس شعبے نے 26 اپریل ، 2021 ء سے کام کرنا شروع کر دیا تھا ۔ اس  سلسلے میں صحت کی وزارت نے 2 مئی سے معیاری عملی ضابطوں کو نافذ  کیا  ہے  ۔

 

 ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔ )

U.No. 4885


(Release ID: 1722247) Visitor Counter : 233